1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انعامی مقابلہ مارچ ، اپریل 2007

15 مارچ 2007

ڈوئچے ویلے شعبہ اردو کے تازہ انعامی مقابلے کے تحت اس مرتبہ بھی کئی خوبصورت اور قیمتی انعامات آپ کے منتظر ہیں۔ مقابلے میں حصہ لینے کے لئے آپ کو ہمارے صرف ایک سوال کا درست جواب دینا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYOp
تصویر: AP

سوال: دنیا میں کمپیوٹر مصنوعات کی سب سے بڑی صنعتی نمائش CeBIT ہر سال جرمنی میں منعقد ہوتی ہے ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اس عالمی تجارتی نمائش کا انعقاد کس جرمن شہر میں ہوتا ہے؟

فرینکفرٹ ہنوور یا برلن میں؟

اگر آپ ہمارے باقاعدہ سامع ہیں تو اس سوال کا جواب آپ کے لئے زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔ آپ اپناجواب ایک پوسٹ کارڈ ، اپنے خط کے ساتھ کسی علیحدہ کاغذ پر لکھ کریا ای میل کے ذریعے آج ہی روانہ کر دیجئے۔

انعام جیتنے والوں میں دو ریڈیو سیٹ اورکئی دوسرے قیمتی انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ جیتنے والوں کا انتخاب اس مرتبہ بھی قرعہ اندازی سے ہو گا۔ اس مقابلے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ ہے 30 اپریل۔

آپ اپنے حل ہمیں کراچی، نئی د ہلی، ڈھاکہ یا براہ راست بون کے پتے پر روانہ کر سکتے ہیں۔ یہ پتے آپ ہماری اس ویب سائٹ سے بھی حاصل کرسکتے ہیں اور یہ ہر روز ہماری نشریات کے اختتام پر بھی نشر کئے جاتے ہیں۔