انڈین ویلز ماسٹرز ٹیسنس میں اینڈی مرے چوتھے راؤنڈ میں
17 مارچ 2009کھیل کے پہلے سیٹ کے آغاز میں اینڈی مرے جارحانہ کھیل کھیلتے ہوئے ایک موقع پر تین صفر سے لیڈ کر رہے تھے تاہم میتھیو نے جدوجہد کر کے مقابلہ تین تین سے برابر کر دیا تاہم اس کے بعد اینڈی نے ایک مرتبہ پھر کھیل پر اپنی گرفت قائم کر لی اور فرانسیسی کھلاڑی کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔
اس سے قبل عالمی نمبر ایک ہسپانوی ٹینس سٹار رافائل نادال سربیا کے نوایک یانکووچ اور امریکہ کے اینڈی راڈک انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ٹاپ سیڈ رافائل نادال نے مائیکل بیررکو بآسانی6-2 اور6-1 سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔
یون مارٹن دیل پوترو نے ریان سوٹینگ اور اینڈی راڈک نے ڈینیل کولرر کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔
خواتین کے انفرادی مقابلوں میں دفاعی چیمپئن سربیا کی اینا آئیونک انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں۔
انڈین ویلز میں جاری ایونٹ میں پانچوین نمبر کی عالمی کھلاڑی اینا ایوانویچ نے ارجنٹینا کی گیسیلا ڈولکو کو چھ تین اور چھ تین سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔