1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انڈین پریمئیر لیگ کے نظر ثانی شدہ شیڈول میں متوقع تبدیلی

13 مارچ 2009

بھارتی حکومت نے آئی پی ایل انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے نظر ثانی شدہ شیڈول کی تاریخوں میں تبدیلی کریں۔

https://p.dw.com/p/HBaW
انڈین پریمئیر لیگ کے چئیرمین للیت مودیتصویر: AP

بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ کچھ ریاستوں میں میچوں اور عام انتخابات کی تاریخوں میں مطابقت سلامتی صورت حال کے لئے خرابی کا باعث ہو سکتی ہے۔

بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سات مارچ کو آئی پی ایل آرگنائزروں کی جانب سے پیش کئے جانے والے ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ عام انتخابات کی وجہ سے ان میچوں کے لئے سیکیورٹی اہلکار مہیا کرنا ممکن نہیں ہو گا۔

آئی پی ایل نے عام انتخابات کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تبدیلی کی تھی تاہم اسے اعلان شدہ جگہوں اور مدت کے درمیان ہی مکمل کئے جانے کی کوشش کی گئی تھی۔ اسی بنیاد پر میدان وہی رکھے گئے تھے تاہم انتخابات کی تاریخوں سے متصادم میچوں کے اوقات میں جزوی تبدیلی کی گئی تھی۔

اس حوالے سے آئی پی ایل حکام اور بھارتی وزارت داخلہ کے درمیان ہفتہ کے روز متوقع ہے۔ ملاقات میں آئی پی ایل کی تاریخوں میں ممکنہ تبدیلی، سیکیورٹی صورتحال اور متوقع طور پر نئے شیڈول کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔