1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ برابر

20 مئی 2008

انگلینڈ کے دورے پر آئی ہوئی نیوزی لینڈ کے آل راونڈر جیکب اورم کی شاندار سینچری کی بدولت نیوزی لینڈ شکست سے بچ گیا۔ بارش سے متاثرہ میچ میں انگلینڈ کے کپتان اور نیوزی لینڈ کے اورم نے سینچریاں سکور کیں۔

https://p.dw.com/p/E2xG
لارڈز میں بارش کے نتیجے میں پہلا ٹیسٹ بری طرح متاثر ہواتصویر: AP

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو پہلی اینگز میں 277 رنز پر آوٹ کر دیا۔ جبکہ میزبان ٹیم نے اپنی پہلی اینگز میں تین سو انیس رنز بنائے جس میں کپتان مایکل وان کی سیچری تو شامل تھی ہی لیکن ساتھ میں نیوزی لینڈ کےکپتان ڈینئل وٹوری نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ بھی کیا۔

نیوزی لینڈ کی دوسری اینگز میں جیکب اورم کی مجموعی طور پر پانچوین اور انگلینڈ کے خلاف پہلی سینچری نے نیوزی لینڈ کو سہارا دیا۔ جب اورم کھیلنے آئے تو ایک سو بیس پر چار کھلاڑی آوٹ ہو چکے تھے اور میچ نیوزی لینڈ کے ہاتھ سے نکل رہا تھا لیکن وٹوری نے میچ کے آخری دن بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

اس میچ کا بہترین کھلاڑی نیوزی لینڈ کے کپتان دٹوری کو قرار دیا گیا۔