1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انگلینڈ ٹیم بھارت جانے کے لئے راضی

4 دسمبر 2008

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھارت میں دوٹیسٹ کی سیریز کھیلنے کیلئے ابو ظہبی پہنچ گئی ہے۔ فلنٹوف، ہارمیسن اور اینڈرسن کو بھی بھارت جانے پر آمادہ کرلیا ہے جس کے بعد انگلینڈ کی وہی ٹیم دورے پرجارہی ہے جو پہلے بھارت گئی تھی۔

https://p.dw.com/p/G9TR
ابوظہبی میں ٹیم مینیجمنٹ کی طرف سےکلیئرنس ملنے پر انگلینڈ ٹیم چنئی جائےگیتصویر: AP

انگلش ٹیم ابوظہبی میں پریکٹس میچ کھیلے گی۔ یہیں ٹیم کو سکیورٹی ماہر ریگ ڈکسن کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں بھارت کی طرف سے کئے جانیوالے حفاظتی انتظامات کی بریفنگ دی جائے گی۔ ابوظہبی میں ٹیم مینیجمنٹ کی طرف سےکلیئرنس ملنے پر انگلینڈ ٹیم چنئی جائےگی جہاں پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے شروع ہوگا، دوسراٹیسٹ 19 دسمبر سے موہالی میں کھیلا جائےگا۔

ادھر بھارتی سلیکٹرز نے انگلینڈ ٹیم کے خلاف دو میچوں پر مبنی ٹیسٹ سیریز کے لئے پندرہ رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی ٹیم: مہیندر سنگھ دھونی۔ کپتان، وریندر سہواگ، گوتم گمبھیر، راہل ڈراوڈ، سچن تندولکر، وی وی ایس لکشمن، ہربھجن سنگھ، امیت مشرا، ظہیر خان، ایشانت شرما، مناف پٹیل، پراگیان اوجھا، سبرامنیم بدری ناتھ، اور مرلی وجے۔

ممبئی حملوں کے نتیجے میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سات محدود اووروں کے میچوں کی سیریز مکمل نہیں ہوسکی تھی اور پانچ میچ کھیلنے کے بعد انگلینڈ ٹیم اپنے وطن واپس لوٹ گئی تھی۔

ممبئی حملوں سے قبل یہ دو میچ ممبئی اور احمدآباد میں کھیلے جانے تھے۔ دوسری طرف انگلینڈ ٹیم کے کپتان کیون پیٹرسن نے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ اُن کی ٹیم بھارت کا دورہ شیڈول کے مطابق کرے گی۔