1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اوباما، کل سےآج تک

22 اکتوبر 2008

نومنتخب امریکی صدارتی امیدوار باراک اوباما 4 اگست 1961 کو امریکی ریاست ہوائی میں پید ا ہوئے۔ ان کے والد کینیا کے سیاہ فام اور والدہ سفید فام امریکی شہری تھیں۔

https://p.dw.com/p/FeoS
تصویر: AP

باراک اوباما نےکولمبیا یونیورسٹی اور ہاورڈ لا اسکول سے گریجویشن کیا۔ باراک اوباما نے 1992 سے سن 2004 تک یونیورسٹی آف شکاگو میں تدریس کے فرائض انجام دیئے۔ 3 اکتوبر1992 کو باراک اوباما کی شادی مشئیل رابرنسن سے ہوئی، جس سے ان کی دوبیٹیاں ہیں۔

Barack Obama als Kind
تصویر: picture-alliance/dpa



باراک اوباما نے باقاعدہ سیاسی سفر کا آغاز 1996 میں کیا۔ وہ 4 جنوری 2005 میں ریاست Illinois سے سینیٹر منتخب ہوئے۔

باراک اوباما نے صدارتی مہم میں حصہ لینے کا اعلان 10 فروری 2007 کو ریاست Illinois میں قدیم اسٹیٹ کیپیٹل بلڈنگ کے سامنے کیا۔ انہوں نے سابق خاتون اول ڈیموکریٹ سینیٹر ہیلری کلنٹن کو شکست دے کر ڈیموکریٹک پارٹی سے امریکی صدارتی نامزدگی حاصل کی۔ اوباما حتمی صدارتی پرائمریز میں اپنی ہی جماعت کی حریف کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے تو یوں انہیں ڈیموکریٹس کے سپر مندوبین کی حمایت حاصل ہو گئی۔

باراک اوباما نے صدارتی مہم میں القاعدہ رہنماوٴں کی گرفتاری کے لیے پاکستان پر حملے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان پر مزید دباوٴ ڈالنے ،عراق سے امریکی اور اتحادی افواج کے مکمل انخلاء، افغانستان میں مزید امریکی فوج بھیجنے، توانائی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے دوسرے ممالک پر انحصار کم کرنےاور صحت عامہ کے مسائل پر زور دیا۔

Barack Obama als Jugendlicher
تصویر: picture-alliance/dpa



باراک اوباما نے صدر منتخب ہونے کی صورت میں غیر تیار شدہ میزائل سسٹم میں مزید سرمایہ کاری روکنے کا بھی عندیہ دیا۔ انہوں نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری و ترقی کا عمل روکنےاور امریکہ کے ایٹمی ہتھیار کم کرنےکے حوالے سے بھی بیانات دئیے ہیں۔

باراک اوباما نے متعدد کتب بھی تصنیف کیں جن میں ٫٫ڈریم آف مائے فادر ‘‘اوردیگر شامل ہیں۔ 4 نومبر سن 2008 کو صدر منتخب ہونے والے باراک اوباما امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر ہوں گے۔