1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اوبامہ کی ایک اور فتح

گوہر نذیر12 مارچ 2008

امریکی ریاست Mississippi کی پرائمری میں سیاہ فام ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار براک حسین اوبامہ نے اپنی ہی جماعت کی حریف ہلری کلنٹن کو شکست دے دی ہے۔

https://p.dw.com/p/DYDx
تصویر: AP

ریاست Mississippiمیں ڈیموکریٹس کے 33 مندوبین یا Delegates ہیں اور یہاں کی پرائمری میں فتح اوبامہ کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

توقعات اور بیشتر ایکزیٹ پولز کی پیش گوئیوں کے عین مطابق مِسی سیپی کی صدارتی پرائمری میں براک اوبامہ کو جیت حاصل ہوئی۔

اس ریاست کی پرائمری سے پہلے حریف ڈیموکریٹ صدارتی امیدواروں‘ ہلری کلنٹن اور براک اوبامہ کے خیموں کے درمیان الفاظ کی جنگ ایک مرتبہ پھر اپنے عروج پر پہنچ گئی تھی۔براک اوبامہ کے خیمے نے سابق خاتون اول ہلری کلٹن سے کہا کہ وہ اپنی حامی Geraldine Ferraroکو فوری طور پر برخواست کریں۔

اس نئے تنازعے کی شروعات اُس وقت ہوئی جب Californiaسے شائع ہونے والے ایک اخبار نے Ferraro کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اگر اوبامہ سفید فام ہوتے تو آج وہ جس پوزیشن میں ہیں‘ ہرگز نہیں ہوتے۔

اوبامہ نے Ferraro سے منسوب اس بیان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بالکل ناشائستہ ہے۔ہلری کلنٹن نے اس بارے میں صرف اتنا کہا کہ کسی کی ذات پر حملہ کرنا اچھی بات نہیں ہے اور یہ کہ اس وقت تمام توجہ مسائل پر مرکوز ہونی چاہیے۔