1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اولیور کہان کا الوداعی میچ

Qureshi, Abid Hussain27 مئی 2008

جرمنی کے فٹ بال کےمشہور گول کیپر اولیور کہان کھیل سے ریٹائر ہو گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/E78r
جرمن فٹ بالر اولیور کہانتصویر: AP

جرمنی کے شہرہ آفاق گول کیپر اولیور کہان نے اپنا الوداعی میچ بھارتی کی سب سے بڑی اور مشہور فٹ بال کلب موہن باگان کےخلاف کھیلا۔ جرمنی کی فٹ بال کلب بائرن میونخ نے یہ میج تین گول سے جیت لیا۔

میدان میں ایک لاکھ سے زائد شائقینِ فٹ بال نےاولیور کہان کو شاندار انداز میں الوداع کیا۔ اولیور کہان لگاتار تین سال تک بہترین گول کیپر کا اعزاز حاصل کرتےرہے ہیں۔ جرمنی کی قومی فٹ بال لیگ کے پانچ سو ستاون میچوں میں حصہ لیا جو اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے۔

اولیور کہان کو سن دو ہزار دو کے عالمی کپ منعقدہ جاپان جنوبی کوریا کا بہترین کھلاڑی بھی قراردیا گیا تھا۔ وہ بیس سال تک جرمنی کی ٹیم کے ساتھ رہے۔اُنہوں نے کُل چھیاسی میچ اپنے ملک کے لیئے کھیلے۔

اُن کو میچ کے بعد، منتظمین کی جانب سے ایک یادگاری فٹ بال دیا گیا جس میں آٹھ ہزار چھ سو چالیس ہیرے جڑے تھے۔ بائرن میونخ نے اِس میچ کے ساتھ ہی اپنا ایشیاء کا نو روزہ دورہ مکمل کر لیا ہے۔