1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اوول ٹیسٹ: جیتا کون؟

28 اکتوبر 2008

ایم سی سی کی سفارش کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان متنازع اوول ٹیسٹ میں ایک بار پھرانگلینڈ کوفاتح قرار دیا جانے کا امکان ہے۔

https://p.dw.com/p/Fj9Z
رواں سال آئی سی سی نے میچ کو ڈرا قرار دیا تھاتصویر: AP


اگست 2006 میں بال ٹیمپرنگ کے الزام کے بعد پاکستان کے کپتان انضمام الحق نے میدان میں ٹیم لے جانے سے انکارکردیا تھا اور آفیشلز نےمیچ کا نتیجہ انگلینڈ کے حق میںفورفیٹ کردیا تھا تاہم رواں سال جولائی میں آئی سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ نے نتیجہ تبدیل کرکے میچ کوڈرا قراردیا۔

کرکٹ قوانین کے آزاد نگراں ایم سی سی کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی نے دہلی میں دو روزہ اجلاس میں متفقہ طور پر میچ کا سابق نتیجہ بحال کرنے کی سفارش کی ہے۔

اجلاس میں بھارت کے کپتان انیل کمبلے، راہول ڈریوڈ، مائیکل ایتھرٹن، شان پولاک، اسٹیووااورکمیٹی کے چئیرمین ٹونی لیوئس نے کہا کہ آئی سی کو کرکٹ قوانین کی رو سے کسی میچ کا نتیجہ تبدیل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے اوول ٹیسٹ کوانگلینڈ کے حق میںفورفیٹ قرار دینے کا سابق فیصلہ بحال کرنے کی سفارش متفقہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ایسے اقدامات سے بہت خطرناک مثال قائم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے قواعد کی رو سے کوئی بھی فرد یا ادارہ کسی بھی طرح سے میچ کا نتیجہ تبدیل نہیں کر سکتے۔