1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اووَل کرکٹ میچ میں محمد یوسف کی 19 وِیں سینچری

18 اگست 2006

انگلینڈ کے خلاف چو تھے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز محمد یوسف نے آج اپنی اُنیسویں سینچری مکمل کر لی ہے۔ اُنہوں نے انگریز بالرCollingwood کو ایک ہی اوور میں دو چوکے لگا کر اِس سیریز کی تیسری سینچری مکمل کی۔

https://p.dw.com/p/DYNp

اِس اننگز میں انگریز فیلڈروں نے پانچ اور پھر نو کے سکور پر اُن کے کیچ گرائے۔ اِس سینچری کے ساتھ ہی اِس سیریز میں محمد یوسف کے 600 رنز مکمل ہو گئے ہیں، جسے ایک شاندار ریکارڈ قرار دیا جا سکتا ہے۔

گزشتہ نو ٹیسٹ میچوں کے دوران یہ اُن کی چھٹی سینچری ہے۔ اِن میں دو ڈبل سینچریاں اور دو مرتبہ ڈیڑھ سو سے زائد کی اننگز شامل ہیں۔ اِس سال میں یہ اُن کی پانچویں سینچری ہے اور انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں میں چوتھی سینچری ہے۔

اب تک اوول کے اِس ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے دو کھلاڑی نوے اور سو کے بیچ میں آﺅٹ ہوئے ہیں۔ عمران فرحت اکیانوے اور محمد حفیظ پچانوے کے سکور پر آﺅٹ ہوئے ہیں۔