1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اُسامہ بن لادن تنہا ہوگئے ہیں: سی آئی اے

خبر رساں ادارے14 نومبر 2008

امریکی خفیہ ادارے، سی آئی اے، کے ڈائریکٹر مائکل ہیڈن کے مطابق القاعدہ کے سربراہ اُسامہ بن لادن اب خود کو بالکل تنہا اور اکیلا محسوس کررہے ہیں، اور تمام تر توجہ اپنی خفاظت کی جانب مبزول کئے ہوئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/FuMz
تصویر: AP

مائکل ہیڈن نے جمعرات کے روز اپنے ایک خطاب میں کہا کہ اُسامہ بن لادن اپنی تنظیم القاعدہ کے روزمرہ کے آپریشنز اورکارروائیوں سے بہت علیحدہ ہوچکے ہیں، اور اپنی حفاظت کرنے پر مجبور ہیں۔

USA Michael Hayden CIA filmte Terror-Verhöre und vernichtete die Bänder
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائکل ہیڈن کی ایک فائل تصویرتصویر: AP

امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ نے کہا کہ اُسامہ بن لادن کی گرفتاری اب بھی، سی آئی اے کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے۔ سینٹرل انٹیلی جینس ایجنسی کے ڈائریکٹر مائکل ہیڈن کے مطابق اس وقت اُسامہ بن لادن پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے نزدیک کسی علاقے میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ ہیڈن کے بقول بن لادن کی گرفتاری یا ہلاکت القاعدہ کے لئے بہت بڑا دھچکہ ثابت ہوگی۔

Chaos und Gewalt in Pakistan Besetzte Polizeistation nahe der afghanischen Grenze Musharraf verhängt Ausnahmezustand in Pakistan
امریکہ کا الزام ہے کہ پاکستان میں القاعدہ اور طالبان تنظیموں کے ہزاروں عسکریت پسند سرگرم ہیںتصویر: AP

امریکی سراغ رساں ادارے، CIA، کے سربراہ مائکل ہیڈن نے ایٹلانٹک کونسل تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ القاعدہ تنظیم کو عسکری اور مالی اعتبار سے زبردست نقصان پہنچا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم ابھی بھی’’خطرناک دشمن‘‘ ہے۔

ہیڈن نے پاکستان کے قبائلی علاقوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں القاعدہ اور طالبان کے عسکریت پسند پناہ لئے ہوئے ہیں۔ امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ نے عسکریت پسندوں کے خلاف افواج پاکستان کی جانب سے حملوں کے لئے پاکستان کی نئی حکومت کی پذیرائی کی۔