1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اٹلی اور رومانیہ کا گروپ میچ برابر

13 جون 2008

گروپ سی میں شامل دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کیا۔ اس گروپ میں ابھی تک ہالینڈ پہلے نمبر پر ہے ۔

https://p.dw.com/p/EJTD
تصویر: AP

آسٹریا اور سویٹزرلینڈ میں جاری یورو کپ سن دو ہزار آٹھ کے گروپ سی میں اس میچ کو برابر کرنے کے بعد دونوں کے ایک ایک پوائنٹس ہیں ۔

Rumänien Fan bei der Europameisterschaft EM 2008
تصویر: AP

ہالینڈ اور فرانس کی قومی فٹ بال ٹیمیں آپس میں اہم میچ کھلیں گی۔ اس گروپ میں ہالینڈ کی ٹیم نے اٹلی کو شکست دے کر ابھی تک پہلے پوزیشن سنبھال رکھی ہے ۔

گزشتہ روز گروپ بی کے مقابلوں میں جرمنی ، کروشیا سے دو ایک سے ہار گیا لیکن اسی گروپ کے ایک دوسرے میچ میں پولینڈ اور میزبان ٹیم آسٹریا کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا اور اس طرح گروپ بی میں اب کروشیا سے ہارنے والے جرمنی کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔ جرمنی نے اب بس اپنا آسٹریا کے ساتھ کھیلے جانے والا میچ برابر کرنا ہے ۔