1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اٹلی کے فٹ بال شائقین کی پُر تشدد کارروائیاں

13 نومبر 2007

گذشتہ سال جرمنی میں فرانسیسی ٹیم کو شکست دے کر فٹ بال کا عالمی چیمپئن بننے والے ملک اٹلی کے لئے اپنے فٹ بال شائقین کی پُر تشدد کارروائیوں پر قابو پانا مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔ ایک پولیس اہلکار کی فائرنگ سے فٹ بال کے ایک پرستار کی ہلاکت تشدد کے تازہ واقعات کا باعث بنی ہے۔ 26 سالہ گابریعیلے ساندری غالباً حادثاتی طور پر اُس وقت گولی کا نشانہ بنا، جب پولیس کے سپاہی ایک دوسرے سے دست و گریباں فٹ بال شائقین کو منتشر

https://p.dw.com/p/DYMf
روم میں فٹ بال شائقین کے خلاف سرگرمِ عمل پولیس
روم میں فٹ بال شائقین کے خلاف سرگرمِ عمل پولیستصویر: AP

کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کر رہے تھے۔

تازہ واقعات کے بعد اٹلی کی فٹ بال فیڈریشن نے آئندہ وِیک اَینڈ پر سیکنڈ اور تھرڈ ڈویژن کے میچ منسوخ کر دئے ہیں۔ اٹلی کے وزیر داخلہ جُولیانو آماتو نے کہا ہے کہ روم حکومت تشدد کے واقعات کے ساتھ سختی سے نمٹنے اور اِنہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم رکھتی ہے۔

اِس سال فروری میں بھی ایک فٹ بال کلب میں ایک شخص کی موت کے چھ روز بعد اطالوی پولیس کا ایک سپاہی مارا گیا تھا۔ تب بھی اٹلی میں بڑے پیمانے پر فٹ بال میچ منسوخ کر دئے گئے تھے۔ تاہم صرف اٹلی ہی نہیں بلکہ یورپ کے بہت سے دیگر ممالک میں بھی فٹ بال شائقین میں پُر تشدد رجحانات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔