1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اچھا باپ بننا سب سے اہم کام ہے، باراک اومابا

21 جون 2010

امریکی صدر باراک اومابا نے کہا ہے کہ سب سے اہم کام یہ ہے کہ آپ اچھے باپ ثابت ہوں۔ یہ پیغام انہوں نے ’فادرز ڈے‘ کے موقع پر دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لوگ کوشش کریں کہ وہ اپنے والد سے بہتر باپ ثابت ہوں۔

https://p.dw.com/p/NyA8
تصویر: picture-alliance/ dpa

دنیا بھر میں فادرز ڈے یعنی یوم والد اتوار کے دن منایا گیا۔ اس موقع پر باراک اوباما نے اپنے حامیوں سے جذباتی اپیل کی کہ وہ بطور والد اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔ انہوں نے کہا: ’’ دو بچیوں کا باپ ہونے کے ناطے میں یہ جانتا ہوں، ایک اچھا باپ بننا ایک انتہائی اہم کام ہے۔‘‘

کینیاسے تعلق رکھنے والے باراک اوباما کے والد نے اپنے بیٹے کواس وقت چھوڑ دیا تھا جب وہ صرف دو سال کے تھے۔ اپنی مثال بیان کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ بچوں پراگر باپ کا سایہ نہ ہو تو وہ ایک نعمت سے محروم ہو جاتے ہیں۔

باراک اوباما نے اقتدار میں آنے کے بعد اس حوالے سے خصوصی اقدامات تجویز کئے ہیں، جن کے تحت معاشرے کی سطح پرمکالمت کا آغاز کیا گیا۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ بچوں کے لئے والد کی اہمیت اجاگر کی جا سکے۔ ان مباحثوں میں کمیونٹی کی سطح پر نوعمر اور ایسے والدین کے ساتھ مکالمت کی جاتی ہے جو مختلف معاشرتی یا گھریلومسائل کا شکار ہوتے ہیں۔

Bildgalerie Barack Obama vor Amtseinführung 11
باراک اوباما اپنی بیٹی کے ہمراہتصویر: AP

باراک اوباما نے ای میل کے ذریعے جاری کئے جانے والے اس بیان میں لکھا: ’’مختلف اعدادوشمار کے مطابق ایسے بچے جو اپنے باپ کے سائے سے محروم ہوتے ہیں، وہ سکولوں سے بھاگ جاتے ہیں، جیل چلے جاتے ہیں یا پھر نوعمری میں خود باپ بن جاتے ہیں۔‘‘

خیال رہے کہ صرف امریکہ میں ہی کوئی ڈھائی کروڑ بچے باپ کے بغیر ہی زندگی گزار رہے ہیں۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: شادی خان سیف