1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایتھلیٹکس کے عالمی مقابلے کل سے برلن میں

14 اگست 2009

برلن میں ایتھلیٹکس کے عالمی مقابلے کل ہفتے کے روز سے شروع ہورہے ہیں۔ شائقین کے لئے کل ان مقابلوں کا محور دنیا کے دو تیز ترین ایتھلیٹس ہوں گے، جو کے 100 میٹر دوڑ میں حصہ لے رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/JBJl
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ برلن کے اولمپکس اسٹیڈیم میں منعقد ہورہی ہےتصویر: AP

برلن میں منعقد ان عالمی مقابلوں میں 100 میٹر دوڑ کے سیمی فائنلز میں دو حالیہ چیمپینز اوسین بولٹ اور ٹائیسن گے کے درمیان مقابلے کو دیکھنے کے لئے بہت زیادہ تعداد میں تماشائیوں کے آنے کی توقع ہے۔ اوسین بولٹ اپنےکیریئر میں تین دفعہ اولمپک چیمپئن رہے ہیں، جبکہ ٹائیسن 100 میٹر دوڑ کے تین عالمی مقابلے جیت چکے ہیں اور اپنے ٹائٹل کا دفاع کر رہے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ دونوں چیمپئنز 100 میٹر دوڑ کے فائنل میں پہنچ جائیں گے اور اگر ایسا ہوا تو اتوار کے روز فائنل کے مقابلے میں ان دونوں کے درمیان مقابلہ دیدنی ہوگا۔

اتوار کے روز مزید تین فائنلز بھی ہونگے، جن میں مردوں کی 20 کلومیٹر واک اور Shot-put جبکہ عورتوں کی 10,000میٹر دوڑ کے مقابلے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ Hammer Throw ، 1500 اور 400 میٹر کی رکاوٹیں عبور کرنے والی ڈور کے کوالیفائنگ مقابلے بھی منعقد ہونگے۔

Olympische Spiele von Nemean, wie vor 2300 Jahren
100 میٹر دوڑ کے ساتھ ساتھ برلن میں مختلف نوعیت کے ایتھلیٹک مقابلے ہوں گےتصویر: AP

اینٹی گوا سے تعلق رکھنے والے ڈینیئل بیلے اس سیزن میں ایک ابھرتے ہوئے ایتھلیٹ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ وہ برلن میں ایتھلیٹکس کے ان عالمی مقابلوں میں کوئی نیا کارنامہ سرانجام دیں گے۔ سابق عالمی ریکارڈ ساز آضافا پاؤل، جنہوں نے اوساکا میں منعقد مقابلوں تانبے کا میڈل لیا تھا، زخمی ہونے کے باعث ان مقابلوں میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔

ایتھیوپیا سے تعلق رکھنے والی عورتوں کی عالمی اور اولمپک چیمپیئن تیرونش دیبابا پہلے ہی اس چیمپیئن شپ سے باہر ہوگئی ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ ایتھیوپیا کی ٹیم کے بقیہ تین ایتھلیٹس اپنے ملک کے لئے اعزازات جیت کرہی جائیں گے، کیونکہ مختلف قسم کی دوڑ کے مقابلوں ایتھیوپیا گذشتہ ایک عشرے میں بہت سے ٹورنامنٹس جیت چکا ہے۔

Shot-put کے مقابلوں میں امریکی ٹیم کا پلڑا بھاری رہے گا۔ توقع کی جارہی کہ امریکی ٹیم کے چاروں ایتھلیٹس گذشتہ پانچ ٹورنامینس میں اپنی کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے برلن میں Shot-put کے مقابلے بھی جیت جائیں گے۔

رپورٹ: انعام حسن

ادارت: عدنان اسحاق