1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایرانی مذہبی حلقوں کی صدر احمدی نژاد پر تنقید

رپورٹ: کشور مصطفیٰ ، ادارت : شامل شمس1 اگست 2009

ایران کی با اثر مذہبی شخصیات کے ایک گروپ نے متنازعہ صدارتی انتخابات کے نتائج کے مخالفین کی پشت پناہی کرتے ہوئے اپوزیشن سے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھنے کو کہا ہے۔

https://p.dw.com/p/J1K8
ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے سپریم لیڈر خامنہ ای سے اختلافات کی تردید کی ہےتصویر: AP
Demonstrationen im Iran
مظاہرے جاری رکھے جائیں، مذہبی اساتذہ کا بیانتصویر: AP


ایرانی شہر قم میں قائم معروف مذہبی اعلیٰ تعلیمی اور تحقیقی ادارے کے اساتذہ اور محققین کی ایک انجمن نے اپنی ویب سائٹ پر مظاہرین کی گرفتاریوں اور مختلف جیلوں میں زیر حراست افراد کے ساتھ ہونے والے سلوک کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اہل تشعیہ ماہرین الٰہیات نے کہا ہے کہ مظاہرین اور قیدیوں کے خلاف ہونے والی ازیت رسانی کی خبریں آئے دن سامنے آ رہی ہیں۔ گزشتہ ہفتوں کے ہنگاموں میں جاں بحق ہونے والوں کی تدفین اور ان کے سوگ میں منائی جانے والی تقاریب پر بھی پابندیاں عائد ہیں اور یہ سب کچھ اسلام کے نام پر کیا جا رہا ہے۔

قم کے اساتذہ اور مذہبی شخصیات کی طرف سے اس قسم کے بیانات کے سامنے آنے سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ایران میں اپوزیشن کو اب کسی حد تک مذہبی حلقے کی طرف سے پشت پناہی کی امید ہے۔ ایران کے سب سے بڑے روحانی پیشواء آیت اللہ خامنہ ای گرچہ صدر احمدی نژاد کو سپورٹ کرتے رہے ہیں تاہم احمدی نژاد کی طرف سے ان کے داماد اسفند یار رحیم مشائی کی بطور نائب صدر نامزدگی کی خامنہ ای کی طرف سے کھلی مخالفت کے بعد بہت سی قدامت پسند مذہبی شخصیات احمدی نژاد کے مخالف ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

Iran weitet Atomprogramm aus
کیا ایران کا طاقت ور مذہبی طبقہ صدر احمدی نژاد کی حمایت ترک کر رہا ہے؟تصویر: AP

آیت اللہ احمد جنتی نے جمعہ کی نماز کے بعد احمدی نژاد کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزراء کی تقرری کا معاملہ حکومتی اور پارلیمانی سطح پر صلاح و مشورے کے بعد طے کیا جانا چاہئے۔ آیت اللہ احمد جنتی نے ایرانی صدر پر براہ راست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی سیاست عوام کو مشتعل کرنے کا باعث بنی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ایران کی خفیہ سروس کے وزیر غلام حسین محسنی کی اچانک برطرفی پر بھی تنقید اور تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتنے کہنہ مشق اور قابل وزیر کی برطرفی غیر مناسب فیصلہ ہے، اس قسم کے طرز عمل کا دفاع نہیں کیا جاسکتا۔

ادھر مقامی میڈیا کے مطابق ایک روز قبل ایرانی پولیس نے دارلحکومت تہران کے بہشت زہرہ قبرستان اور دیگر مقامات سے درجنوں افراد کو گرفتار کیا تھا۔ تہران کی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان مظاہرین نے املاک کو نقصان پہنچایا اور شہر میں بد امنی پھیلانی کی کوششیں کی۔ پولیس کے ساتھ ان کے تصادم میں پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں