1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایرانی پارلیمان اور خمینی کے مقبرے میں فائرنگ، دو ہلاک

William Yang/ بینش جاوید خبر رساں ادارے
7 جون 2017

ایرانی پارلیمان اور آیت اللہ خمینی کے مقبرے میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کی طرف سے فائرنگ کرنے والے افراد کی تعداد کے بارے میں مختلف رپورٹیں مل رہی ہیں۔

https://p.dw.com/p/2eDxP
Iran Parlament in Teheran
تصویر: picture-alliance/dpa/V. Fedorenko

 ایرانی سرکاری براڈ کاسٹر پریس ٹی وی کے مطابق دارالحکومت تہران میں واقع ملکی پارلیمان میں فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں کی تعداد تین ہے۔ ایرانی نیوز ایجنسی ISNA اور فارس کے مطابق تین افراد کو گولی لگیجن میں ایک سکیورٹی گارڈ بھی شامل ہے۔ ISNA کے مطابق تہران پارلیمان کمپلکس میں فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی گارڈ ہلاک ہوا۔

پارلیمان کے ایک رُکن نے ریاستی براڈ کاسٹر IRIB کو بتایا کہ پارلیمان کے کمپلیکس کے اندر تین مسلح افراد موجود ہیں جن کے پاس رائفلیں اور پستول ہیں۔

Iran Chomeini Mausoleum in Teheran
تصویر: picture-alliance

آیت اللہ خمینی کے مقبرے پر بھی فائرنگ

اس کے علاوہ ایرانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق تہران کے جنوبی حصے میں موجود ایرانی انقلابی کے سربراہ آیت اللہ خمینی کے مزار میں بھی ایک شخص نے فائرنگ کی ہے جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ایرانی نیوز ایجنسی ISNA کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک مالی ہلاک ہوا۔ 

ان دونوں واقعات کے بارے میں مزید اطلاعات ابھی موصول ہو رہی ہیں۔