1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایران بیڈ منٹن ٹورنامنٹ :امریکی خواتین کھلاڑیوں کو ویزا نہ ملا

4 فروری 2009

ایرانی حکام نے کہا کہ وقت کی کمی کے باعث امریکی خواتین کی بیڈ منٹن ٹیم کو ویزا جاری کرنے میں ناکامی ہوئی ہے۔ تاہم مردوں کی امریکی ٹیم ان مقابلوں میں حصہ لے گی۔ سات روزہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ 3فروری کو شروع ہو گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/GmzL
تصویر: www.speedminton.com

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وقت کی کمی کی وجہ سے امریکی خواتین کی بیڈ منٹن ٹیم کو ویزا جاری نہیں کیا جا سکا ہے۔ تاہم امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ تین فروری سے شروع ہونے والے اس بین الاقوامی الفجر بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے آٹھ امریکی کھلاڑیوں سمیت چار کوچز اورمینجرز ایران کا دورہ کریں گے۔

امریکہ میں بیس جنوری کوانتقال اقتدار کے بعد ایران اور امریکہ کے مابین پہلی مرتبہ کھیلوں کے حوالے سے اشتراک کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر باراک اوباما نے کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ روابط میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ سن 1979 اور 1981 کے دوران امریکہ نے ایران کے ساتھ اُس وقت سفارتی روابط منقطع کر دئے تھے جب ایرانی انقلاب کے بعد ایران کے انقلابی طالب علموں نے تہران میں امریکی سفارت خانے پر ہلہ بول کر 52 امریکیوں کو 444 اپنی حراست میں رکھا۔ تب سے امریکہ اور ایران کے تعلقات میں اتار چڑھاو کے کئی ادوار دکھنے میں آئے۔

Frauen während Yoga im Iran
ایرانی خواتین یوگا کرتے ہوئےتصویر: DW

سن دو ہزار چھ میں امریکہ نے ایران کے ساتھ دو طرفہ رابطے کا آغاز کیا اور بیس امریکی پہلوانوں اور کوچز کی ایک ٹیم کو مختلف مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے ایران بھیجا جبکہ 75 ایرانی کھلاڑیوں کوکھیلوں میں حصہ لینے کے لئے امریکہ بلوایا۔ ان ایرانی کھلاڑیوں میں ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال اور واٹر پولو جیسے کھیلوں میں حصہ لیا۔

ایران میں تین تا نو فروری تک کھیلے جانے والے سات روزہ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان، عراق، بحرین، ملائیشیا، اور امریکہ سمیت کل سولہ ممالک شرکت کر رہے ہیں۔