1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایران جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لئے آمادہ

30 نومبر 2010

ایران نے اگلے ہفتے جنیوا میں مغربی حکام کے ساتھ ملاقات پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ 14 ماہ کے دوران جوہری توانائی پر ایران کے ساتھ یہ پہلےاعلٰی سطحی مذاکرات ہوں گے۔

https://p.dw.com/p/QM9y
2009ء کے مذاکرات میں سعید جلیلیتصویر: AP

ایران کے جوہری مذاکرات کار سعید جلیل کی یہ ملاقات یورپی یونین کی امور خارجہ کی افسر اعلٰی کیتھرین ایشٹن سے چھ اور سات دسمبر کو ہو گی۔ ایشٹن کے ترجمان کے مطابق ایران کی جانب سے اس ملاقات کی باضابطہ آمادگی ظاہر کر دی گئی ہے۔

NO FLASH Neues Atomkraftwerk Buschehr im Iran
ایران کی طرف سے بوشہر پاور پلانٹ میں ایٹمی ایندھن بھرنے کے کام کا آغاز کیا گیا تھاتصویر: picture alliance / dpa

ایشٹن کو امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، چین اور روس کی بھی تائید و حمایت حاصل ہے۔ اِس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس موقع پر ان چھ ملکوں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ یہ چھ عالمی طاقتیں اس بات کی امید کر رہی ہیں کہ ایران کے ساتھ ان مذاکرات میں تہران کے متنازعہ جوہری پروگرام پر بات چیت کی جائے گی تاہم ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اس بات کو کئی بار دہرا چکے ہیں کہ ایران اپنے جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

مغربی سفارت کاروں کے مطابق وہ اس ملاقات سے کسی بڑی پیش رفت کی امید نہیں رکھتے تاہم اس اہم معاملے پر مذاکرات کا ہونا ہی ایک امید افزا بات ہے۔ واضح رہے کہ ایران کوجون کے مہینے میں اقوام متحدہ کی جانب سے چوتھی بار پابندیاں عائد کئے جانے کے بعد سے جوہری پروگرام پر مذاکرات کرنے کے لئے دباؤ کا سامنا ہے۔

رپورٹ: عنبرین فاطمہ

ادارت: امجد علی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں