1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایران پر حملے کا بہانہ نہیں ڈھونڈ رہے ہیں: گیٹس

16 فروری 2007

امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ امریکہ ایران پر جنگ مسلط کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYHe
تصویر: AP

رابرٹ گیٹس نے امریکی افواج کے سربراہ پیٹر پیسن کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکہ ایران سے جنگ یا اس پر حملہ کرنے کے لئے کوئی بہانہ نہیں ڈھونڈ رہا ہے۔ تاہم انہوں نے بحران ذدہ عراق میں امریکی فوجیوں پر ہونے والے حملوں کے لئے ایران کے ’کردار‘ کی نکتہ چینی کی۔

انہوں نے کہا کہ ایرا ن کے انقلابی گارڈز کی ایک شاخ ’القدس فورس‘ کے جنگجو عراق میں امریکی افواج پر کئے جانےوالے کئی حملوں میں ملوث ہیں۔ انقلابی گارڈز ایران کے سرپرست رہنما آیت اللہ علی خامنئی کو جوابدہ ہیں۔