1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایران کا متنازعہ ایٹمی پروگرام

22 اگست 2007

ایران نے اپنے متنازعہ ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی IAEA کے ساتھ آئندہ اشتراکِ عمل پراتفاقِ رائے کرلیا ہے۔ تہران میں جوہری امور سے متعلق ایرانی حکومت کے مذاکرات کار جواد وائیدی نے کہا کہ ایران کی مزید جوہری تنصیبات کے معائنوں کے حوالے سے ایک ٹھوس پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYGd
IAEA کے نائب ڈائریکٹر اولی ہائنونن اور ایرانی مذاکرات کار جواد وائیدی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
IAEA کے نائب ڈائریکٹر اولی ہائنونن اور ایرانی مذاکرات کار جواد وائیدی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےتصویر: AP

IAEA کے نائب ڈائریکٹر Olli Heinonen نے بات چیت کو مثبت قرار دیا۔ اِس کے برعکس امریکہ نے کہا ہے کہ معائنہ کار محض محدود پیمانے پر اپنی معائنہ کارروائیاں عمل میں لا سکیں گے۔

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اُن کے ملک کو ایٹمی توانائی کے پر امن استعمال کا حق حاصل ہے۔ ایرانی حکومت مغربی دُنیا کے اِس الزام کو رد کرتی چلی آ رہی ہے کہ اپران ایٹمی ہتھیاروں کی دسترس میں آنے کےلئے کوشاں ہے۔