1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایشیز سیریز: ہسی اور ہیڈن نے پانسا بدل دیا

27 نومبر 2010

آسٹریلوی بلےبازوں مائیک ہسی اور بریڈ ہیڈن کی سینچریوں کی بدولت ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم شدید دباؤ میں آ گئی ہے۔ تیسرے دن کے اختتام تک انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے19 رنز بنائے ہیں۔

https://p.dw.com/p/QJqS
مائیک ہسی اور بریڈ ہیڈنتصویر: AP

آسٹریلوی شہربرسبین کے گراؤنڈ ’گابا‘ میں کھیلے جا رہے ایشیز کے پہلے ٹیسٹ مچ میں ہسی کے 195اورہیڈن کے 136 رنزوں کی بدولت مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگزمیں 481 رنزبنانے میں کامیاب ہو گئی۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں307 رنز کی ساجھے داری کی، جو ایک نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔ تیسرے دن کے اختتام تک آسٹریلوی ٹیم کومہمان ٹیم پر202 رنز کی برتری حاصل ہے۔

اس ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام تک انگلش بولروں نے اچھا کم بیک کیا تھا تاہم تیسرے دن کے آغاز پر جب آسٹریلیا نے اپنے گزشتہ روز کے سکور 220 پانچ کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو ہسی اور ہیڈن نے میچ کا پانسا ہی بدل دیا۔

ان دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلوی ٹیم جلد ہی آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی طرف سے پہلی ایشیزسیریز کھیلنے والے سٹیون ٹامس فِن نے چھ کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جبکہ جیمزاینڈرسن اورگریم سوان کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں۔

Cricket - England gegen Indien
انگلش سلامی بلے باز الیستئر کوک سے امیدیں وابستہ کی جا رہی ہیںتصویر: AP

ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم کو شکست سے بچنے کے لئے اب غیر معمولی کارکردگی دکھانا پڑے گی۔ ابھی کھیل کے دو دن باقی ہیں جبکہ انگلینڈ کے سامنے 202 رنز جیسا پہاڑ پڑا ہے، جسے عبور کرکے اسے آسٹریلوی ٹیم کو ہدف دینا ہو گا۔

انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکی تھی اور260 رنز بنا کر ہی آؤٹ ہو گئی تھی۔ انگلش ٹیم کی پہلی اننگز میں این بیل 76 جبکہ کوک 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔ اس کےعلاوہ کیون پیٹرسن نے 43 رنز بنائے تھے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی بھی کوئی نمایاں سکور کرنے میں ناکام ہو گیا تھا۔ اسی اننگز میں آسٹریلوی بولر پیٹرمیتھو سَڈل کی ’ہیٹ ٹرک‘ نے بھی انگلش ٹیم کو خاصا نقصان پہنچایا تھا۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: امتیاز احمد