1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

‘’ایمرجنسی وقت کی ضرورت ہے‘

8 نومبر 2007

پاکستان کے اٹارنی جنرل ملک محمد قیوم نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایمرجنسی نافذ کرنا ایک صحیح فیصلہ ہے۔ اور انتخابات وقت مقررہ یعنی فروری میں ہی ہونگے۔

https://p.dw.com/p/DYGI

پاکستان کے اٹارنی جنرل ملک محمد قیوم نے ڈوئچے ویلے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات اپنے وقت کے مطابق ہونگے ۔ کیونکہ درمیان میں محرّم کا مہینہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد ملک کے اندرونی حالات میں بہتری آئی ہے اور مزید بہتری کی امید ہے۔ انہوں نے کہا یہ مارشل لاءنہیں بلکہ ایمرجنسی ہے۔