1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سالانہ رپورٹ

23 مئی 2006

حقوقِ انسانی کی علمبردار تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران امریکہ اور برطانیہ سے حقوقِ انسانی کی سنگین خلاف ورزیاں سرزد ہوئی ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سالانہ رپورٹ کی تفصیلات

https://p.dw.com/p/DYLG
ایمنسٹی کی سیکریٹری جنرل آئرین خان لندن میں سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے
ایمنسٹی کی سیکریٹری جنرل آئرین خان لندن میں سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئےتصویر: AP

اپنی نئی سالانہ رپورٹ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امریکہ ہزاروں قیدیوں کو بغیر کوئی فردِ جرم عاید کئے کیوبا میں گوانتانامو یا پھر افغانستان اور عراق میں حراست میں رکھے ہوئے ہے۔ مزید یہ کہ برطانیہ بھی عراق میں تقریباً دَس ہزار افراد کو حراست میں رکھے ہوئے ہے۔

لندن میں ایمنسٹی کی سیکریٹری جنرل آئرین خان نے مطالبہ کیا کہ ممکنہ دہشت گردوں کا احتساب منصفانہ مقدموں کے ذریعے کیا جانا چاہیے نہ کہ جبر و تشدد اور خفیہ جیلوں کے ذریعے۔

اِس کے علاوہ ایمنسٹی نے بیلا رُوس اور اُزبکستان پر بھی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا الزم عاید کیا ہے۔ امینسٹی کے مطابق سن 2005ء میں دُنیا بھر میں 2,148 افراد کی موت کی سزاﺅں پر عملدرآمد ہوا۔ اِن میں سے چورانوے فیصد سزاﺅں پر عملدرآمد چار ممالک سعودی عرب، چین، ایران اور امریکہ میں ہوا۔