1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان

رپورٹ:ندیم گِل، ادارت:عابد حسین17 جولائی 2009

ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف ایوارڈ Emmy کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ان میں میں ایلک بالڈون اور ٹینا فے کا مزاحیہ ڈرامہ "30 Rock" بائیس نامزدگیوں کےساتھ سرفہرست ہے۔

https://p.dw.com/p/IrHC
ٹیلی ویژن اداکارہ ہیلن ہنٹ اپنے ایمی ایوارڈ کے ساتھتصویر: AP

یہ ڈرامہ بہتر غیرمعمولی مزاحیہ پروگرام کی کیٹیگری کے لئے بھی نامزد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسے گزشتہ دو سال سے یہ ایوارڈ مل رہا ہے۔ ساتھ ہی اس ڈرامہ کو بہترین مزاحیہ اداکارہ، بہترین مزاحیہ اداکار کی نامزدگی بھی ملی ہے۔

Alec Baldwin
گزشتہ سال تھرٹی راک سے ہی ایلک بالڈون نے بہترین مزاحیہ اداکار کا ایوارڈ جیتا تھاتصویر: AP

بہترین مزاحیہ اداکار کی کیٹیگری میں ایلک بالڈون کے مقابل فلائٹ آف دی کونکورڈ سے جیمین کلیمنٹ، دی آفس سے اسٹیو کیرل اور ٹواینڈ اے ہاف مین سے چارلی شین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ تھرٹی راک کی خالق ٹینا فے ہی ہیں جو اس ڈرامہ کی مرکزی اداکارہ بھی ہیں۔

غیرمعمولی مزاحیہ سیریز کی کیٹیگری کے لئے Entourage، Family Guy، فلائٹ آف دی کونکورڈ، ہاؤآئی میٹ یور مدر، دی آفس اور ویڈز کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔Grey Garden سترہ نامزدگیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

ٹی وی پروگرام "Mad Men" کو 16 نامزدگیاں ملی ہیں۔ میڈمین کے خالق میٹ وینر کہتے ہیں کہ ان کے اس ڈرامے کے مصنفین کرداروں میں جان ڈالنے کے لئے بہت محنت سے کام لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر مرتبہ کچھ نیا پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ ایک مشکل کام تو ہے ہی۔

Drew Barrymore
ایچ بی او کی ٹی وی کے لئے بنائی گئی فلم گرےگارڈن کی اداکارہ ڈریوبیری مورتصویر: AP

میڈ مین کو گزشتہ برس بہتر ڈارمہ کے ایوارڈ ملا تھا۔ اس کی کہانی 1960 کے دہائی کے دور پر مبنی ہے۔ اسے غیرمعمولی ڈرامہ سیریز کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس کیٹیگری میں میڈمین کا بِگ لَو، بریکنگ بیڈ، ڈیمیجز، ڈیکسٹر، ہاؤس اور لوسٹ سے ہے۔

"Into The Storm" کو 14 جبکہ "Saturday Night Live" کو 13 نامزدگیاں حاصل ہوئی ہیں۔ ایمی ایوارڈ کی تقریب 20 ستمبر کو لاس اینجلس میں منعقد ہوگی۔