1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اینڈریو اسٹراؤس کا جوناتھن ٹروٹ پر بھروسہ

1 نومبر 2009

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتنان اینڈریو اسٹراؤس نے سابق کپتان مائیکل وان کے الزامات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جوناتھن ٹروٹ سے پوری طرح مطمئن ہیں۔

https://p.dw.com/p/KKTH
اینڈریو اسٹراؤستصویر: ap

مائیکل وان نے جوناتھن پر الزام لگایا تھا کہ سن 2008ء میں ایجبسٹن میں کھیلے گئے ایک ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ سے شکست کھانے کے بعد انہوں نے جنوبی افریقی ٹیم کے ساتھ مل کر خوشی منائی تھی۔ جنوبی افریقہ کے دارالحکومت جوہانسبرگ میں پیدا ہونے والے بیٹسمین جوناتھن ٹروٹ نے مائیکل وان کے اس الزام کی تردید پہلے ہی کر دی تھی۔

اتوار کو جنوبی افریقہ کے دورے پر جانے سے قبل اینڈریو اسٹراؤس نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے اس بارے میں ٹروٹ سے بات کی تاہم ان کا ضمیر بالکل صاف ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والی حالیہ پندرہ رکنی ٹیم میں سے پانچ انگلش کھلاڑی جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے ہیں۔ ان میں کپتان اسٹراؤس اور مایہ ناز کھلاڑی کیون پیٹرسن بھی شامل ہیں۔ تقریبا ڈھائی مہینے کے اس دورے میں پانچ ایک روزہ، دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی جبکہ چار ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید