1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بائرن میونخ بنڈس لیگا کی سر فہرست ٹیم

28 اگست 2011

جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کا چوتھا میچ ڈے جاری ہے۔ اس ہفتے پوائنٹس ٹیبل پر اوّل نمبر کی پوزیشن مؤنشن گلاڈ باخ سے بائرن میونخ کو مل گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/12Oq0
تصویر: picture alliance/dpa

بنڈس لیگا کے چوتھے میچ ڈے کے دوسرے دن چھ میچ کھیلے گئے۔ بائرن میونخ نے کائزرزلاؤٹرن کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ قومی ٹیم کے اسٹرائیکر ماریو گومیز نے اس جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے ہی تینوں گول اسکور کیے۔ وقفے تک میونخ کی جانب سے محض ایک گول کیا گیا تھا۔

بریمن نے ہوفن ہائم کو دو ایک سے شکست دی ہے۔ فرائی برگ نے وولفس برگ کو تین صفر سے مات دی ہے۔ نیورمبرگ نے آؤگسبرگ کو ایک صفر سے ہرایا ہے۔ دفاعی چیمپیئن ڈورٹمنڈ اور لیورکوزن کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے ڈرا ہو گیا۔

کولون کو اس سیزن کی پہلی فتح ملی ہے۔ اس نے ہیمبرگ کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔ جمعہ کو اس لیگ کے درجہ اوّل میں پہنچنے والی برلن کی ٹیم نے شٹٹ گارٹ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا تھا۔

Fussball Bundesliga 4. Spieltag Saison 2011 2012 Bayer 04 Leverkusen gegen Borussia Dortmund Flash-Galerie
دفاعی چیمپئن ڈورٹمنڈ کی کارکردگی میں تسلسل نہیں ہےتصویر: picture alliance/dpa

ڈورٹمنڈ چار میچ ڈیز کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔ اسے سات پوائنٹس حاصل ہیں۔ اتوار کے مقابلوں کے بعد ٹاپ پوزیشنوں میں پھر سے تبدیلی کا امکان ہے۔ ہفتہ کو ریکارڈ ساز فٹ بال کلب بائرن میونخ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، تاہم اتوار کو مؤنشن گلاڈ باخ شالکے کے خلاف میچ جیت گئی تو اسے یہ پوزیشن پھر سے حاصل ہو جائے گی۔

مؤنشن گلاڈ باخ کو اوّل نمبر پوزیشن گزشتہ ہفتے ہی ملی تھی، لیکن اس وقت وہ تیسرے نمبر پر ہے۔

دوسری پوزیشن نو پوائنٹس کے ساتھ بریمن کو حاصل ہے۔ ڈورٹمنڈ، ہینوور اور لیورکوزن بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔ تیسرے سے چھٹے نمبر کی تمام ٹیموں کے پوائنٹس سات سات ہیں۔

بنڈس لیگا میں آئندہ ہفتے کوئی میچ نہیں ہو گا۔ اس کی وجہ جرمن قومی ٹیم کی بیرون ملک مصروفیات ہیں۔ بنڈس لیگا میں پانچویں میچ ڈے کے میچ نو ستمبر کو شروع ہوں گے۔

 

رپورٹ:  ندیم گِل

ادارت:  عابد حسین

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں