1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

باجوڑ فوجی آپریشن اور متضاد دعوے

27 ستمبر 2008

پاکستانی فوج اور طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے باجوڑ میں جاری فوجی آپریشن کے بارے میں متضاد دعوے سامنے آئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/FQFG
پاکستانی فوج کا موقف ہے کہ باجوڑ میں فوجی آپریشن کی کامیابی پورے پاکستان کو محفوظ بنانے کا سبب بنے گیتصویر: AP
افغانستان سے ملحق پاکستان کے شِمال مغربی صوبہِ سرحد کے قبائلی علاقوں میں پاکستانی فوج کا عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن ہنوز جاری ہے اور اس آپریشن کے دوران ہلاکتوں کے بارے میں فوج اور عسکریت پسندوں کے مختلف دعوے سامنے آئے ہیں۔ دوسری جانب فوج اور طالبان کے درمیان جنگ کے باعث عام آدمی بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ اسلام آباد میں ہمارے نمائندے امتیاز گل نے فوجی آپریشن کے مرکز باجوڑ کا دورہ کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں سولین ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی زمہ داری فوج طالبان پر طالبان فوج پر ڈالتے رہے ہیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ طالبان عام آبادیوں میں پناہ لے لیتے ہیں جس کے باعث عام لوگوں کے زد میں آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔