1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ ڈیل طے پا گئی

17 اکتوبر 2019

مجوزہ معاہدے کا اعلان یورپی کمیشن کے صدر اور برطانوی وزیراعظم نے کیا

https://p.dw.com/p/3RR0Z
Boris Johnson und Jean-Claude Juncker Brexit
تصویر: Getty Images/J. Sammer

 

اس ڈیل میں اکتیس اکتوبر کو برطانیہ کی یورپی یونین سےعلحیدگی سے متعلق اختلافی معلامات کی تفصیلات طے کی گئی ہیں۔ 

لیکن ڈیل پر عمل سے پہلے برطانوی پارلیمان کی اکثریت کو اسے منظور کرنا ہوگا جبکہ یورپی یونین کے تمام رکن ممالک کی طرف سے اس معاہدے کی توثیق ضروری ہوگی۔

ابھی یہ واضع نہیں کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے پاس اس معاہدے کی منظوری کے لیے مطلوبہ حمایت ہے یا نہیں۔

برطانیہ میں حکومت کی اتحادی جماعت شمالی آئرلینڈ کی ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی (ڈی یو پی) اس معاہدے کے خلاف ہے جبکہ حزب اختلاف کی لیبر پارٹی اور اسکاٹش نیشنل پارٹی نے بھی اس ڈیل کو مسترد کیا ہے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید