1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برطانیہ میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر پابندی کا منصوبہ

عنبرین فاطمہ نیوزایجنسیاں
26 جولائی 2017

برطانوی حکومت سن 2040 تک ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر پابندی کا منصوبہ جاری کرنے والی ہے۔

https://p.dw.com/p/2hBgN
Deutschland Autobahn PKW Maut Symbolbild
تصویر: Getty Images/S. Gallup

اس منصوبے کا مقصد فضائی آلودگی کا تدارک اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ اس حوالے سے کئی ماہ سے جاری مشاورت کے دوران ڈیزل گاڑیوں کے فضا پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ برطانیہ کی ہائی کورٹ نے ماحول دوستوں کی جانب سے ایک دعوے پر اپنے فیصلے میں حکومت سے اس سلسلے میں منصوبہ پیش کرنے کے لیے کہا تھا۔

آلودگی کے خلاف ’جنگ‘، پیرس کی آدھی گاڑیاں ’آف دا روڈ‘

چین: الیکٹرک کار کی قیمت صرف ساڑھے آٹھ ہزار ڈالر

اس منصوبے کے مطابق برطانوی حکومت فضا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تین ارب پاؤنڈز کی خطیر رقم بھی خرچ کرے گی۔