1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برطانیہ : پناہ گزینوں کے لیے انگریزی لازمی کی جائے

صائمہ حیدر
5 جنوری 2017

ایک رپورٹ میں لندن حکومت کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ برطانیہ آنے کے خواہش مند تارکین وطن کو چاہیے کہ وہ برطانیہ میں داخلے سے پہلے ہی انگریزی سیکھیں یا پھر برطانیہ میں زبان دانی کی کلاسز میں خود کو براہِ راست رجسٹر کرائیں۔

https://p.dw.com/p/2VM5f
Spanien Madrid - Junge generation möchte auswandern
رپورٹ میں پیش کردہ تجاویز میں مہاجرین کے برطانیہ میں داخلے کے فوراﹰ بعد انضمام کے عمل سے آغاز کو مرکزی حیثیت حاصل ہےتصویر: Getty Images/J. Juinen

برطانیہ میں کُل جماعتی پارلیمانی گروپ کی جانب سے سماجی انضمام پر جاری ہونے والی اس پہلی رپورٹ میں اقتصادی مہاجرت کے موضوع پر حکومت کو سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں پیش کردہ تجاویز میں مہاجرین کے برطانیہ میں داخلے کے فوراﹰ بعد انضمام کے عمل سے آغاز کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

 علاوہ ازیں انگریزی زبان کی سوجھ بوجھ کے فقدان اور برطانوی قوانین سے کم علمی کو رپورٹ میں انضمام کی راہ میں بڑی رکاوٹیں گردانا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اقتصادی مشکلات کی وجہ سے جاری ہجرت کے اس بہاؤ کا رخ  اگر آبادی اور معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مخصوص علاقوں کی جانب موڑ دیا جائے تو اس سے بھی مہاجرت کے حوالے سے  منفی تاثر کو زائل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت کو اِس بات کا خیال رکھنا ہو گا کہ پوسٹ بریگزٹ امیگریشن پالیسیز بناتے وقت مزید سماجی تقسیم سے کیسے بچا جائے۔ قانون ساز چوکا امونا جو رپورٹ مرتب کرنے والے گروپ کے سربراہ بھی ہیں، کا کہنا ہے، ’’ملک میں مناسب سماجی انضمام کی سازگار  فضا پیدا کرنے میں حکومت کی ناکامی سے ایک ایسا خلاء پیدا ہو گیا، جس کا انتہا پسند اور نفرت کا پرچار کرنے والے ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔