1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برلن میں ہفتہ سبز کی رونق

22 جنوری 2010

ہر سال کی طرح اس بار بھی جرمن دارالحکومت برلن رنگ برنگی اشیائے خورد و نوش کی نمائش سے آراستہ نظر آ رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/LdQq
تصویر: AP

دنیا بھر سے چھپن ممالک کے سولہ سو نمائش کنندگان نے خوراک وزراعت سے متعلق اشیا اور مشینری لاکر نمائش میں سجادی ہیں۔

چوبیس جنوری تک جاری اس میلے میں خریداری میں دلچسپی رکھنے والے ادارے اور عام شہریوں کے بشمول محض نظارہ کرنے والوں کا بھی تانتا بندھا ہوا ہے۔ برلن میں جاری یہ نمائش عالمی طور پر خوراک و زراعت سے متعلق سب سے بڑی نمائش تصور کی جاتی ہے۔ ایک طرف اگر ''سبز ہفتہ'' جرمن کھانوں اور زراعت کے شعبے کو دنیا بھر سے متعارف کرواتا ہے تو دوسری جانب یہ نمائش روس، ناروے، سویڈن، فرانس، آسٹریا، پولینڈ، بلغاریہ اور ہنگری جیسے ممالک کے لئے نئی منڈیوں کی حصول کی راہ بھی ہموار کرتا ہے۔

International Green Week 100000 Besucher Familie
عالمی نمائش میں چھپن ممالک سے نمائش کنندگان شریک ہیںتصویر: IGW

گزشتہ برس کی طرح اس بار بھی نمائش پر روس چھایا ہوا ہے جہاں کے اسی سے زائد اداروں نے نمائش میں اپنی مصنوعات پیش کی ہیں۔ نمائش میں سب سے پہلا سودا بھی ایک روسی کمپنی کا طے ہوا۔ دو ملین یورو کے ایک معاہدے کے تحت ایک روسی کمپنی گائے کا فروزن یعنی جما ہوا گوشت جرمن کمپنی کو فراہم کرے گی۔

انیس سو بہتر سے اس نمائش میں حصہ لینے والا ملک ہنگری اس بار برلن میں منعقدہ گرین ویک میں ’پارٹنر یا شریک میزبان‘ کی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔ ہفتہ سبز میں نمائش کنندہ ممالک کے روایتی کھانوں کے ساتھ ساتھ وہاں کی ثقافت کے چند دیگر رنگ بھی بکھرے ہوئے ہیں جو نمائش کی خوبصورتی کو دوبالا کررہے ہیں۔

رپورٹ : شادی خان سیف

ادارت : کشور مصطفیٰ