1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بلوچستان میں امامت کے مسئلے پر فائرنگ، 18 زخمی

17 نومبر 2010

پولیس حکام کے مطابق مسلمانوں کے ایک اہم ترین مذہبی تہوار عید الاضحیٰ کے موقع پر نماز عید کی امامت کے مسئلے پر ہونے والے تصادم کے دوران فائرنگ کی وجہ سے کم از کم 18 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/QB4O
تصویر: AP

خبررساں ادارے اے پی کے مطابق پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں یہ تنازعہ اس وقت کھڑا ہوا جب دومختلف متحارب گروپوں نے ایک مسجد میں نماز عید کی امامت کی کوشش کی۔ ایک سینیئر پولیس اہلکار جاوید احمد کے مطابق دونوں مقامی علماء کے پیروکاروں نے اس تنازعے کے دوران لاٹھیوں اور ڈنڈوں کے استعمال کے علاوہ آتشیں اسلحے سے فائرنگ بھی کی۔ اس علاقے کی رہائشی پشتون اور بلوچ آبادی روایتی طور پر ہھتیار اپنے ساتھ رکھتی ہے۔

Indische Muslime feiern Ramadan
پاکستان بھر میں نماز عید کےلیے بڑے بڑے اجتماعات منعقد کیے گئےتصویر: AP

اس واقعے کے علاوہ پاکستان بھر میں کروڑوں مسلمانوں نے آج بدھ کو پرامن طور پر نماز عید ادا کی۔ اس سلسلے میں ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقعد ہوئے۔ نماز عید کے بعد مسلمان پیغمبر حضرت ابراہیم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے عیدالضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔

ادھرپاکستانی میڈیا کے مطابق آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں قربانی کی کھالیں چھیننے کی کوششوں کے دوران ہونے والے تصادم میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں قربانی کی کھالیں مانگنے کے لیے آنے والے افراد سے علاقہ مکینوں کی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے دو افراد ہلاک جبکہ دو بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ : افسراعوان

ادارت : کِشور مُصطفیٰ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں