1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بندر کی چھلانگ سے پورا ملک تاريک، يہ کيا معاملہ؟

بینش جاوید8 جون 2016

مشرقی افریقی ملک کینیا میں صرف ایک بندر کے باعث ملک میں کئی گھنٹے بجلی بند رہی۔ اس بندر نے ايک مرکزی پاور اسٹیشن میں چھلانگ ماری، جس کے نتيجے ميں ٹرانسفارمر ٹرپ ہوگیا اور بجلی کی سپلائی عارضی طور پر بند ہو گئی۔

https://p.dw.com/p/1J2R4
Affe Primat mit Frucht Symbolbild Fermentation Vorfahren Alkohol
تصویر: Fotolia/Dutourdumonde

جرمن خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹ کے مطابق اس بندر کی چھلانگ کے باعث کینیا میں کئی گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ کینیا کے بجلی فراہم کرنے والے سرکاری ادارے کی ترجمان زیبی سمبو نے ڈی پی اے کو بتایا، ’’ایک بندر نے گیتارو پاور اسٹیشن میں چھلانگ لگائی اور وہ ٹرانسفارمر پر گر گیا، جس سبب ٹرانسفارمر ٹرپ ہو گيا۔‘‘ کئی افراد نے سوشل میڈیا پر اس کہانی کو شیئر کیا اور دلچسپ تبصرے کیے۔

چار گھنٹے بعد بجلی کی سپلائی بحال ہو گئی۔ اس واقعے میں بندر کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ بعد ازاں بندر کو کینیا کی وائلڈ لائف سروس کے حوالے کر دیا گیا۔

بجلی سپلائی کرنے والی متعلقہ کمپنی نے ایک بیان میں کہا، ’’پاور انسٹالیشنز کو بجلی کی خاردار تاروں کے ذریعے محفوظ رکھا جاتا ہے تاکہ جانور اس کے قریب نہ آسکیں۔ اس واقعے پر ہمیں افسوس ہے اور مستقبل میں مزید احتیاط برتی جائے گی۔‘‘ واضح رہے کہ یہ پاور اسٹیشن کینیا کے 80 فیصد علاقے کو بجلی فراہم کرتا ہے۔