1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: آٹھویں میچ ڈے کا آغاز

3 اکتوبر 2009

جرمنی کی قومی فٹبال لیگ بنڈس لیگا کے آٹھویں میچ ڈے کا آغاز ہو گیا ہے۔ جمعے کے روز کھیلے جانے والے واحد مقابلے میں شالکے نے فرینکفرٹ کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

https://p.dw.com/p/JwrR
پچھلے ہفتے شالکے کی ٹیم نے ڈورٹمنڈ کو شکست دی تھیتصویر: AP

آٹھویں میچ ڈے میں ہفتے اور اتوار کے روز مزید آٹھ مقابلے ہوں گے۔ بائرن میونخ کا مقابلہ ایف سی کولون سے ہو گا۔ لیورکوزن کا میچ نیورنبیرگ سے جبکہ ہینوور کا مقابلہ فرائے برگ کی ٹیم سے ہوگا۔ بوخم اور وولفس برگ کی ٹیمیں مقابلہ کریں گی جبکہ ہوفن ہائم اور مائنز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ میونشن گلاڈباخ کی ٹیم کو ڈورٹمنڈ کی ٹیم کا سامنا کرنا ہے۔ شٹٹ گارٹ کی ٹیم بریمن کے مدمقابل ہوگی جبکہ ہیرتھا برلن کا مقابلہ ہمبرگ کی ٹیم سے ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل پر ہیمبرگ کی ٹیم اس وقت سترہ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ کم گولوں کے باعث دوسرے نمبر پر سترہ ہی پوائنٹس کے ساتھ لیورکوزن کی ٹیم ہے۔ شالکے کی ٹیم سولہ پوائنٹس کے ساتھ تیسری جبکہ ہوفن ہائم کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔

بنڈس لیگا کے ساتویں میچ ڈے میں پوائنٹس ٹیبل پر کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی تھی۔ ہیرتھا برلن، ایف سی کولون، نیورنبیرگ اور ڈورٹمنڈ کی ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر انتہائی نیچے چلی گئی ہیں۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت: افسر اعوان