1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا: بائرن میونخ پھر آگے

4 اپریل 2010

بنڈس لیگا کے 29ویں میچ ڈے میں ہفتے کے روز ہونے والے مقابلوں میں بائرن میونخ کی ٹیم شالکے کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں ایک مرتبہ پھر سب سے اوپر چلی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/Mmoq
بائرن میونخ اور شالکے کی ٹیموں کے درمیان میچ کا ایک منظرتصویر: AP

ہفتے کو روز بنڈس لیگا پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن کی ٹیم شالکے کا مقابلہ دوسری پوزیشن پر براجمان ٹیم بائرن میونخ سے ہوا۔ اس میچ میں میونخ نے شالکے کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دے دی۔

Bundesliga 29. Spieltag
بائرن میونخ کے کھلاڑی خوشی کا اظہار کرتے ہوئےتصویر: AP

بائرن میونخ کی جانب سے یہ گول کھیل کے پہلے ہاف میں Frank Ribery اور Thomas Mueller کی جانب سے صرف دو منٹوں کے وقفے میں کئے گئے۔ اس کے پانچ منٹ بعد شالکے کے مشہور کھلاڑی Kevin Kuranyi نے ایک گول کر کے یہ سبق کم کی تاہم دوسرے ہاتھ میں تقریبا تمام وقت دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے والی بائرن میونخ کی ٹیم نے اس برتری کو قائم رکھا اور شالکے کی ٹیم تمام تر کوششوں کے باوجود میچ میں واپس نہ آسکی۔ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت بائرن میونخ کے پوائٹس 59 جبکہ شالکے کے پوائنٹس 58 ہیں۔

ہفتے کے روز کھیلے گئے دیگر میچوں میں برلن نے کولون کو تین صفر سے شکست دے دی۔ مائنز کے مقابلے میں نیورنبیرگ دو صفر سے کامیاب ہوگئی جبکہ بوروسیا ڈورٹمنڈ نے ویردر بریمن کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے ہرا دیا۔ فرائے برگ اور موخم کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ ایک اور میچ میں شٹٹ گارٹ کی ٹیم نے میونشن گلاڈباخ کو ڈو ایک سے شکست دے دی۔ ہفتے کے روز کھیلے گئے ایک اور میچ میں فرینکفرٹ کی ٹیم نے لیورکوزن کی ٹیم کو تین دو سے شکست دے دی۔

اتوار کے روز وولفس برگ کا مقابلہ ہوفن ہائم سے ہوگا جبکہ ہیمبرگ کی ٹیم ہینوور 96 کے مدمقابل ہوگی۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : کشورمصطفیٰ