1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا، وولفس برگ کی جیت

26 فروری 2011

بنڈس لیگا یعنی جرمن فٹ بال لیگ کے چوبیسویں میچ ڈے کے پہلے دن کھیلے گئے واحد میچ میں وی ایف ایل وولفس برگ نے بوروسیا مؤنشن گلاڈ باخ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ہے۔

https://p.dw.com/p/10PnL
وولفس برگ کے کھلاڑی ڈیاگوتصویر: picture-alliance/dpa

وولفس برگ کے فارورڈ کھلاڑی ڈیاگو نے اگرچہ ایک پنلٹی کک مس کر دی تاہم پھر بھی ان کی طرف سے کیے گئے دو گولوں کی مدد سے ان کی ٹیم کو یہ میچ جیتنا نصیب ہوا۔

وولفس برگ نے اپنے گزشتہ چار میچوں میں ناکامی کے بعد جمعہ کو آخر کار مؤنشن گلاڈ باخ کو شکست دے ہی دی۔ ڈیاگو نے میچ کے بعد کہا،’میرے لیے یہ ایک اہم میچ تھا کیونکہ پہلے میں ایک پنلٹی کک مس کر چکا تھا۔۔۔ میں اپنی ٹیم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اپنا اعتماد برقرار رکھا۔‘

وولفس برگ کا کلب اس کامیابی کے بعد 26 پوائنٹس کے ساتھ لیگ میں 13ویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے جبکہ مؤنشن گلاڈ باخ کی ٹیم 19 پوائنٹس کے ساتھ لیگ میں آخری یعنی اٹھارہویں پوزیشن پر ہے۔

Fussball Bundesliga 22. Spieltag 1. FC Kaiserslautern Borussia Dortmund Barrios Großkreutz
مؤنشن گلاڈ باخ کے کھلاڑی گول کرنے کے بعد خوشتصویر: AP

آج ہفتے کو مجموعی طور پر چھ میچ کھیلے جائیں گے۔ ان میں سے ایک اہم میچ ڈورٹمنڈ اور میونخ کے مابین کھیلا جائے گا۔ ناقدین کے مطابق اس میچ سے واضح ہو گا کہ مستقبل میں پوائنٹس ٹیبل کی کیا صورتحال بنے گی۔ اس وقت ڈورٹمنڈ کی ٹیم 55 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے جبکہ میونخ کا کلب 42 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے پر ہے۔

کئی ناقدین نے تو یہ بھی کہہ دیا ہے کہ یہ میچ جو بھی ٹیم جیتے گی وہ اس سیزن میں بنڈس لیگا کی فاتح ٹیم قرار پائے گی۔ اس وقت بنڈس لیگا پوائنٹس ٹیبل پر لیورکوزن کا کلب پنتالیس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

ہفتے کے دن دیگر میچوں میں ہوفن ہائم کا مقابلہ مائنز کے ساتھ ہوگا، کائزرزلاؤٹرن، ہیمبرگ کے خلاف پنجہ آزمائی کرے گا، شالکے اپنا میچ نیورمبرگ کے ساتھ کھیلے گا جبکہ سینٹ پاؤلی، ہنوور کے سامنے آئے گی۔ ہفتے کے دن کولون اور فرائی برگ کے مابین بھی ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں