1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا کا چودھواں میچ ڈے مکمل

29 نومبر 2009

جرمن قومی فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا کا چودھواں میچ ڈے مکمل ہو گیا ہے۔ اس دوران مجموعی طور پر آٹھ میچ کھیلے گئے۔ اتوار کو اس میچ ڈے کے آخری روز تین مقابلے ہوئے۔

https://p.dw.com/p/KkUH
تصویر: AP

اتوار کے پہلے میچ میں ایف سی انرگی نے اوبرہاؤزین کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ سینٹ پاؤلی کا مقابلہ یونین سے ہوا۔ اس میچ کا نتیجہ بھی پہلے میچ سے کچھ مختلف نہیں رہا۔ یونین کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی اور اسے تین گول سے شکست ہوئی۔ دن کا آخری میچ ٹی ایس وی اور ڈوسلڈورف کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے دو دو گول اسکور کئے اور یوں یہ میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا۔

FC St. Pauli - FC Union Berlin
بنڈس لیگا کے اس میچ ڈے کے دوران آٹھ میچ کھیلے گئےتصویر: picture-alliance / dpa

بنڈس لیگا کے چودھویں میچ ڈے کے آغاز پر جمعہ کو تین مقابلے ہوئے۔ پہلے میچ میں کارلسروہے کی ٹیم نے کوبلینز کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔ دوسرا میچ آخن اور آہلن کے درمیان کھیلا گیا، جس کا فیصلہ دو صفر سے آخن کے حق میں ہوا۔ جمعہ ہی کو فرینکفرٹ نے روزٹاک کو ایک صفر سے مات دی۔

ہفتہ کو دو میچ کھیلے گئے۔ ان میں ڈیوزبرگ اور آگزبرگ کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جبکہ پادیربورن نے فیورتھ کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ بنڈس لیگا کے چودھویں میچ ڈے کے اختتام پر اس کے ٹیبل پر سرفہرست ٹیم کائزرسلاؤٹین ہے، جسے تیس پوائنٹس حاصل ہیں۔ سینٹ پاؤلی انتیس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ تیسری پوزیشن بائیلیفیلڈ کے پاس ہے۔ ڈوسلڈورف چوتھے اور یونین برلن پانچویں نمبر پر ہے۔

بنڈس لیگا کے اس میچ ڈے میں چیمپیئن شپ میں شامل مختلف کلبوں کے مداحوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، جس کے نتیجے میں برلن، بوخم اور بائیلیفیلڈ میں پچاسی افراد کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: عصمت جبیں

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید