1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا کے سترھویں میچ ڈے کا آغاز

19 دسمبر 2009

جرمن قومی فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا کے سترھویں میچ ڈے کا آغاز ہو گیا ہے۔ موسم سرما کے بریک سے پہلے یہ آخری میچ ڈے ہے۔

https://p.dw.com/p/L8f4
تصویر: dpa

جمعہ کو اس سلسلے کا پہلا میچ شالکے اور مائنز کے درمیان کھیلا گیا، جو شالکے نے جیت لیا۔ مائنز کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی، جبکہ فاتح ٹیم کی جانب سے میچ کا واحد گول جیفیرسن فارفان نے کیا۔ بنڈس لیگا کے ٹیبل پر اس وقت شالکے ہی اوّل نمبر ہے۔

Bundesliga Spieltag 16 Mario Gomez Tor
سترھویں میچ ڈے میں نو مقابلے ہو رہے ہیںتصویر: AP

سترھویں میچ ڈے میں نو مقابلے ہو رہے ہیں۔ آٹھ میچ باقی ہیں۔ ہفتہ کو چھ اور اتوار کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ ہفتہ کا پہلا میچ بائرن اور ہیرتھا کے درمیان ہو گا۔ دوسرے مقابلے میں ڈارٹمنڈ اور فرائی برگ آمنے سامنے ہوں گے۔ تیسرا میچ بائر لیورکوزن اور مونشن گلاڈباخ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس مقابلے کا فیصلہ اگر لیورکوزن کے حق میں ہوا تو وہ دوسری سے پہلی پوزیشن پر آ سکتی ہے۔

اس میچ ڈے کے دوسرے دن کا چوتھا مقابلہ ہنوور اور بوخم کے درمیان ہوگا جبکہ پانچواں آئنٹراخٹ اور وولفسبرگ کے درمیان۔ دن کا آخری میچ شٹٹ گارٹ اور ہوفن ہائم کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اتوار کو سترھویں میچ ڈے کا آخری دن ہے۔ اس روز دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا مقابلہ ہیمبرگ اور بریمن کے درمیان ہوگا جبکہ اس میچ ڈے کے آخری مقابلے میں کولون اور نیورین بیرگ آمنے سامنے ہوں گے۔

بنڈس لیگا کے ٹیبل پر تیسری پوزیشن بائرین کے پاس ہے۔ چوتھے نمبر پر بریمن ہے اور پانچویں پر ہیمبرگ ۔ ٹاپ ٹین میں دیگر ٹیموں میں بالترتیب ڈارٹمنڈ، ہوفن ہائیم، مائنز، وولفس برگ اور آئنٹراخٹ شامل ہیں۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں