1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنڈس لیگا

Adnan Ishaq13 مئی 2009

وولفس برگ بدستور پہلی پوزیشن پر اور ہیرتھا برلن کا 1931 کے بعد پہلی مرتبہ چیمپئن بننے کا موقع

https://p.dw.com/p/HouO
بائرن کے کھلاڑی لوکا ٹونی ایکشن میںتصویر: AP

جرمنی کی قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بُنڈس لیگا میں گذشتہ شب چارمقابلے ہوئے۔ پوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست ٹیم وولفسبرگ نے ڈورٹمنڈ کو تین صفر سے ہرا دیا۔ اس طرح وولفس برگ کی ٹیم اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔ وولفسبرگ کی جانب ایدن زیکو نے دو جبکہ گرافتی نے ایک گول اسکورکیا۔

وولفسبرگ کے ٹرینرفیلکس ماگھات نے اپنی ٹیم کی جیت پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈورٹمنڈ کی ٹیم کافی مظبوط تھی لیکن ان کی ٹیم نے دفائی کھیل نہیں کھیلا اوراسی حکمت عملی نے انہیں کامیابی دلائی۔ ڈورٹمنڈ کے ٹرینریرگن کلوپ کے بقول ان کی ٹیم نے میچ جیتنے کی ہرممکن کوشش تو کی لیکن حریف ٹیم نے انتہائی شاندارکھیل کا مظاہرہ کیا۔

بائرن میونخ نے اپنے میچ میں لیورکوزن کو تین صفر سے شکست دی۔ گو کہ وولفسبرگ اورمیونخ دونوں کے پوانئٹس 63 ہیں لیکن بہترگول ایورج کی بنیاد پر وولفسبرگ کو میونخ پر برتری حاصل ہے۔ پوانٹس ٹیبل پرسرفہرست ان دونوں ٹیموں کہ ابھی دو دو میچ باقی ہیں۔


دوسری جانب ہیرتھا برلن کی ٹیم نے کولون کی ٹیم کو دو ایک سے شکست دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی برلن 62 پوانٹئس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اوراس کے چیمپئین شپ جیتنے کا موقع مزید بڑھ گیا ہے۔ اس سے قبل برلن نے 1931 میں آخری مرتبہ یہ چیمپئن شپ جیتی تھی۔

چوتھا اورآخری میچ کارلس روہے اور ہنووفرکے مابین کھیلا گیا۔ اسے ہنووفر نے دو کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔ شکست کے بعد کارلس روہے کہ ٹرینرایڈمنڈ بیکر نے کہا یہ ان کے لئے ایک سخت دن تھا۔ انہوں نے مطابق کھیل کی شروعات سے لے کر آخری لمحات تک ان کی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن آخری چند منٹوں میں ساری محنت ضائع کردی۔


بنڈس لیگا میں بتیسویں میچ ڈے مکمل ہونے پروولفسبرگ کے فارورڈ کھلاڑی گرافتی اس ٹورنامنٹ میں ابھی تک سب سے زیادہ گول کرنے وا لے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 24 گول اسکور کئے ہیں۔ اس کے بعد شٹٹگارٹ کے ماریو گومز 23 گولوں کے ساتھ جبکہ تیسرے نمبر پر وولفسبرگ کے ہی ایدن زیکو ہیں جنہوں نے ابھی 22 گول کئے ہیں۔