1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنگلہ دیش میں اپوزیشن کے ہزارہا حامی سڑکوں پر

29 اکتوبر 2006

بنگلہ دیش میں جنوری میں مجوزہ عام انتخابات کے انعقاد میں ابھی تین مہینے سے بھی زیادہ کا وقت باقی ہے لیکن ابھی سے ملک کی فضائیں سخت کشیدہ ہو چکی ہیں۔ انتخابات کے لئے مجوزہ نگران حکومت کی ذمہ داری سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس کے ایم حسن کو سنبھالنا تھی لیکن اپنے نئے عہدے کا حلَف اُٹھانے سے چند ہی گھنٹے پہلے اُنہوں نے یہ ذمہ داری سنبھالنے سے معذرت کر دی۔

https://p.dw.com/p/DYIM
وزیر اعظم خالدہ ضیاء
وزیر اعظم خالدہ ضیاءتصویر: AP