1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنگلہ دیش : چھ بہترین کھلاڑیوں کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

16 ستمبر 2008

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان حبیب البشر سمیت چھ بہترین کھلاڑیوں شہریار نفیس، ناظم الدین، منجورالسلام، تپاش بائیسیا اور محمد شریف نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے ملکی بورڈ سمیت سب کو حیران کر دیا۔

https://p.dw.com/p/FJQJ
تصویر: Harun Ur Rashid Swapan


بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اچانک ان چھ کھلاڑیوں کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد شدید پریشانی کا شکار ہے اور اس حوالے سے بورڈ کا ایک اہم اجلاس آج منگل کے روز ہوا جس میں ان کھلاڑیوں کی اچانک ریٹائرمنٹ اور متنازعہ انڈئین کرکٹ لیگ سے وابستہ ہونے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا۔


بنگلہ دیش کے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ان کرکٹرز نے ملکی کرکٹ بورڈ سے مذاکرات سے انکار کر دیاہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان حبیب البشر سمیت چودہ کرکٹرز کے انڈین کرکٹ لیگ سے معاہدہ کرنے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام کرکٹرز کو مذاکرات کے لئے بورڈہیڈ کوارٹر طلب کیا تھا تاہم انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرہونے والے چھ کھلاڑیوں نے بورڈ حکام سے ملاقات نہیں کی۔ مقامی میڈیا کے مطابق حبیب البشر اور وکٹ کیپر دھیمان گھوش بھارت جا چکے ہیں جبکہ بقیہ کھلاڑیوں کی نقل و حرکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

بنگلہ دیشکے ایک سابقہ اوپننگ بیٹسمین شہریار نفیس کا کہنا ہے کہ ملاقات کے حوالے سے آگاہ کرنے کیلئے انہیں بورڈ کے کسی اہلکار نے فون تک نہیں کیا بلکہ اطلاع ایک ایس ایم ایس کے ذریعے دی گئی تھی جو کسی بھی طور درست طریقہ نہیں ہے۔