1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بوب وولمر کی یاد میں تقریب

4 اپریل 2007

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ آں جہانی بوب وولمر کی اہلیہ اور دو بیٹے بدھ کے روزکیپ ٹاؤن میں وولمر کی یاد میں منعقد کی جانے والی تقریب میں شریک ہوئے۔ اِس تقریب میں بین الاقوامی کرکٹ کے کئی سابقہ اور موجودہ کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

https://p.dw.com/p/DYMp

یہ تقریب Wynberg بوائز ہائی اسکول میں منعقد کی گئی، جہاں وولمر ایک عرصے تک کرکٹ سکھاتے رہے۔ اِس موقع پر بوب وولمر کی ایک بڑی تصویر آویزاں کی گئی تھی۔

بوب وولمر اپنی اہلیہ Gill اور بیٹوں Dale اور Russell کے ساتھ کیپ ٹاؤن ہی میں رہتے تھے۔

وولمر کی یاد میں منعقدہ اِس تقریب میں جو 300 کے قریب شخصیات شریک ہوئیں، اُن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نسیم اشرف بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ 58 سالہ بوب وولمر پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہی ورلڈ کرکٹ کپ میں شریک تھے، جہاں وہ 18 مارچ کو اپنے ہوٹل کے کمرے میں بے جان حالت میں پائے گئے۔ بعد میں ہسپتال میں اُنہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ جمیکا کی پولیس کا کہنا یہ ہے کہ بوب وولمر کو غالباً قتل کیا گیا ہے۔