1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی انٹرسیپٹر میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ

6 مارچ 2011

بھارت نے آج اتور کو ملک میں تیار کردہ ایک ایسے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، جو حملے کی غرض سے فائر کیے گئے کسی بھی ممکنہ دشمن کے بیلیسٹک میزائل کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتا ہے۔

https://p.dw.com/p/10UAN
تصویر: AP

نئی دہلی میں ملکی وزارت دفاع کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ اس انٹرسیپٹر (Interceptor) میزائل نے بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ کے ایک ساحلی علاقے سے ایک دوسرے تجربے کے دوران فائر کیے گئے ایک ایسے بیلیسٹک میزائل کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جو درمیانے فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔

Raketenabwehrrakete startet von der USS Lake Erie Interceptor missile being launched from USS Lake Erie, Honolulu, Hawaii, video still
امریکہ کی طرف سے ایک جنگی بحری جہاز سے فائر کیا جانے والا ایک انٹرسیپٹر میزائلتصویر: AP

جرمن خبر ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق نئی دہلی میں ملکی وزارت دفاع کے ترجمان سیتانشوکار نے بتایا کہ بھارت کی طرف سے اس نئے انٹرسیپٹر میزائل کی تیاری نئی دہلی کے اس دفاعی پروگرام کا حصہ ہے، جس کے تحت بھارت کئی مراحل پر مشتمل اپنے لیے ایک بیلیسٹک میزائل ڈیفنس شیلڈ تیار کرنا چاہتا ہے۔

آج اتور کے روز نئی دہلی حکام نے جس Interceptor میزائل کے ایک اور کامیاب تجربے کی تصدیق کی، وہ سن 2006ء سے اس میزائل کا اپنی نوعیت کا مجموعی طور پر چوتھا تجربہ تھا۔

ان تجربات میں سے گزشتہ سال مارچ میں کیا جانے والا ایک ٹیسٹ ناکام بھی ہو گیا تھا۔ تب ایسا ہی ایک انٹرسیپٹر میزائل اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہا تھا۔

بھارتی دفاعی ماہرین نے اس کی وجہ یہ بتائی تھی کہ ٹھیک ایک سال قبل 2010ء میں ناکام رہنے والے اس تجربے کے دوران انٹرسیپٹر میزائل کے ریڈار نے توقعات کے مطابق کام نہیں کیا تھا اور یوں وہ اپنے ہدف کو فضا میں ہی نشانہ نہیں بنا سکا تھا۔

رپورٹ: عصمت جبیں

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں