1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی بچوں کے لیے مفت کھانا،اب چھٹیوں میں بھی

صائمہ حیدر13 مئی 2016

بھارتی عدالت نے حکم دیا ہے کہ سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو نہ صرف پڑھائی کے اوقات میں بلکہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران بھی مفت کھانا فراہم کیا جائے

https://p.dw.com/p/1InY8
تصویر: DW/J. Singh

یہ حکم ملک میں جاری اس خشک سالی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے دیا گیا ہے جو بھارت میں آنے والی اب تک کی خشک سالیوں میں سب سے بد ترین شمار کی جا رہی ہے۔

تمام بھارت میں قریب 120 ملین طالب علم مفت کھانے کے منصوبے سے مستفید ہوتے ہیں،لیکن انہیں یہ سہولت تعطیلات کے دوران حاصل نہیں ۔ یہ دنیا بھر میں اسکولوں کی سطح پر خوراک کی فراہمی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

تاہم ملک کی آبادی کے چوتھائی حصے کو شدید قحط کا سامنا ہے۔ اسی تناظر میں کسانوں کے خود کشی کرنے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بیشتر کسان گزر بسر کے لیے یومیہ مزدوری کی تلاش میں بڑے قصبوں اور دیہاتوں کا رخ کر رہے ہیں۔

Indien Telangana Trockenheit Wassermangel Baumwollfeld
بھارت میں خشک سالی خوفناک حد تک بڑھی ہوئیتصویر: Getty Images/AFP/N. Seelam

بھارت کی عدالت عظمی نے ایک درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ایسے احکامات جاری کیے ہیں کہ قحط سے متاثرہ بچوں کو حکومتی منصوبوں کے تحت ہفتے میں چھ دن کھانا فراہم کیا جائے، جس میں دودھ یا انڈے بھی شامل ہوں۔

بارشوں کی قلت کی وجہ سے حکومت انتہائی اقدامات کررہی ہے جیسے کہ پانی کے بے جا استعمال پر پابندی، پانی کے ذخیروں پر مسلح گارڈز کی تعیناتی اور خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں ٹرینوں کے ذریعے پانی کی ترسیل۔

بھارتی حکومت پر قحط کے مسئلے کے حل کے لیے شدید دباؤ ہے اور وزیراعظم نریندر مودی نے حال ہی میں کم سے کم تین ریاستوں کے وزرائے اعلی سے اس بارے میں بات کی ہے۔

Indien Shankargarh Trockenheit Wassermangel Kinder
پانی کی قلط کے سبب بہت سے بچے بیماریوں کا شکار ،یہاں تک کہ موت کے مُنہ میں چلے جاتے ہیںتصویر: Getty Images/AFP/S. Kanojia

خوراک کی مفت ترسیل کا منصوبہ بھارت میں قومی سطح پر 2001 ء میں شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد غریب اور کمزور بچوں کو گھروں میں بھوکا بیٹھنے یا پیسے کمانے میں والدین کی مدد کرنے کے بجائے اسکول آنے کی ترغیب دینا تھا۔

2015 ء کے گلوبل ہنگر انڈیکس یا 'جی ایچ اّئی' کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت بیسویں نمبر پر ہے جس پر عالمی بینک کا کہنا یہ ہے کہ دنیا بھر میں بچوں میں غذائی قلت کی یہ سب سے زیادہ شرح ہے،جو ذیلی صحارائی افریقہ کی شرح کا تقریبا دو گنا ہے۔

قحط زدہ علاقوں کے بچوں میں خوراک کی کمی کے معاملے کو سپریم کورٹ میں اٹھانے والے یوگیندرا یادو نے اس فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ اس پر جلد از جلد عمل درآمد کرایا جائے۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید