1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی سیاحت جرمن شہری کے لیے مصیبت بن گئی

عابد حسین
5 نومبر 2017

بھارت کے تاریخی مقامات کی سیاحت پر گئے ہوئے ایک جرمن سیاح کو مبینہ حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس حملے میں جرمن شہری کو معمولی زخم آئے ہیں۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

https://p.dw.com/p/2n37u
Indien Unglück Zug und Schulbus 24.07.2014
تصویر: picture alliance/AP Photo

بھارتی پولیس نے ایک جرمن شہری پر کیے گئے مبینہ حملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے اس واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں بھارتی ریلوے کے ایک ملازم کو شامل تفتیش کیا ہے۔ اس ملازم کا نام امن یادیو بتایا گیا ہے۔ جرمن شہری سون بھدرا میں واقع ایک تاریخی قلعے کو دیکھنے گیا تھا۔

بھارت میں سوئس سیاحوں کی بری طرح پٹائی

تاج محل کو بھارت کے سیاحتی مقامات سے کیوں نکالا گیا؟

اسپین میں سات معاہدوں کے بعد مودی روس روانہ

ٹیررازم نہیں ٹُورازم، کشمیری نوجوانوں کو مودی کا نیا پیغام

مشتبہ شخص امن یادیو نے پولیس کو بتایا کہ اس نے ریل گاڑی سے اترنے والے جرمن شہری کا خیر مقدم کیا تو اُس نے جواباً اُس پر حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد میں امکاناً غلط فہمی اور زبان کی ناسمجھی پر جھگڑا ہوا ہے۔ اس جھگڑے میں جرمن شہری اور بھارتی ریلوے کا ملازم معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں اشخاص دست و گریبان ہونے کے ساتھ ایک دوسرے پر مکوں کے وار بھی کیے۔

ریلوے پولیس کے سینیئر افسر پی کے مشرا نے نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ حالات و واقعات اور فریقین کے بیانات کی روشنی میں چھان بین کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ جب مقامی میڈیا نے جرمن شہری سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس واقعے پر کوئی بات کرنے سے انکار کر دیا۔

Indien Mumbai Explosionen Sicherheit Juli 2011
بھارت میں غیرملکی سیاحوں پر حملوں میں تسلس دیکھا گیا ہےتصویر: dapd

ضلعی پولیس کے سربراہ رام پرتاپ سنگھ نے تصدیق کی ہے کہ جرمن شہری اور ریلوے ملازم کی جانب سے علیحدہ علیحدہ رپورٹ درج کرائی گئی ہے اور ان کا ضابطہٴ فوجداری کی روشنی میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس رپورٹ میں دونوں نے ایک دوسرے پر پہلے حملہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ اترپردیش کے ضلع سون بھدرا کے قریب ہی فتح پورسیکری میں دو ہفتے قبل ایک سوس جوڑے پر چند افراد نے لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کیا تھا۔ فتح پور سیکری مشہور تاریخی مقام تاج محل کا قریبی شہر ہے۔

جرمن شہری پر حملہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع سون بھدرا کے ریلوے اسٹیشن پر ہوا ہے۔ سون بھدرا اتر پردیش کا دوسرا بڑا ضلع ہے اور چار دوسری ریاستوں چھتیس گڑھ، جھاڑکھنڈ، مدھیہ پریش اور بہار کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ اس باعث یہ سارے بھارت میں اسٹریٹیجیک نوعیت کا ضلع تصور کیا جاتا ہے۔