1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی ٹیم سینئیرز کے بغیر ہی زمبابوے میں

26 مئی 2010

بھارتی کرکٹ کے بڑے ستاروں کے بغیر قومی ٹیم زمبابوے پہنچ گئی ہے۔ پندرہ رکنی دستے کی قیادت نوجوان سریش رائنا کر رہے ہیں، جنہیں جیت کی امید ہے۔

https://p.dw.com/p/NXOY
تصویر: AP

جمعہ کو بلاوایو میں شروع ہونے والی سہ فریقی سیریز میں نوجوان بھارتیوں کی یہ ٹیم سری لنکا اور زمبابوے کا مقابلہ کرے گی۔ اس سیریز میں چھ ایک روزہ مقابلے ہوں گے جبکہ فائنل مقابلہ نوجون کو ہرارے میں منعقد ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر زمبابوے اور بھارت کے درمیان بارہ اور تیرہ جون کو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلے جائیں گے۔

بھارتی دستے میں شامل تیز گیند باز امیش یادیو اور پنکھج سنگھ، آف سپنر روی چندرن اشوین اور بلے باز نامان اوجھا نے اب تک کسی بین الاقوامی مقابلے میں حصہ نہیں لیا۔

Indisches Cricket Team
سینئیرز کو آرام دیا گیا ہےتصویر: AP

بھارتی ٹیم کا انتخاب کرنے والے بورڈ کے عہدیداروں نے حالیہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے آٹھ کھلاڑیوں کو آرام دینے کی غرض سے اس دورے کے لئے منتخب نہیں کیا۔ ان میں کپتان مہیندرا سنگھ دھونی، سچن تیندولکر، وریندر سہواگ، گوتھم گھمبیر، ہربھجن سنگھ، ظہیر خان، یوراج سنگھ اور اشیش نہرا شامل ہیں۔

تئیس سالہ سریش رائنا کا کہنا ہے کہ تجربہ کار کھلا‌ڑیوں کی عدم موجودگی ایک طرح سے نوجوان کرکٹرز کے لئے موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتیں ثابت کریں۔ رائنا کو امید ہے کہ اسی ناتجربہ کار ٹیم کے ہوتے ہوئے وہ سری لنکا اور زمبابوے کو شکست دے کر سہ فریقی ٹورنامنٹ جیت سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ رائنا خود بھی اب تک کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے تاہم ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سینچری اسکور کرکے بہت داد وصول کی تھی۔

رپورٹ : شادی خان سیف

ادارت : عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں