1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہِ پاکستان کی منظوری دے دی ہے: ترجمان پی سی بی

19 نومبر 2008

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر شاشناک منوہر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین اعجاز بٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ برس جنوری میں بھارتی کرٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

https://p.dw.com/p/Fxpp
شیڈول کے مطابق آئندہ برس جنوری میں بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان میں تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ میچ اور ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کھیلےتصویر: AP

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق یہ بات بھارتی بورڈ کے صدر نے پاکستانی بورڈ کے چئیرمین سے بزریعہ فون کہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ نے اپنی حکومت کو دورہِ پاکستان کے حوالے سے کلئیرنس دے دی ہے اور بورڈ کو امید ہے کہ دس سے بارہ روز میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔

Logo Indien cricket
بھارتی بورڈ کے صدر نے پاکستانی بورڈ کے چئیرمین سے بزریعہ فون کہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ نے اپنی حکومت کو دورہِ پاکستان کے حوالے سے کلئیرنس دے دی ہے

واضح رہے کہ آئندہ برس جنوری میں بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان میں تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ میچ اور ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی مگر اس حوالے سے بھارتی ٹیم کا دورہ اس وقت کھٹائی میں پڑتا دکھائی دیا جب بھارتی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر اپنی جونیئر ہاکی ٹیم کا دورہِ پاکستان منسوخ کردیا۔ اس حوالے سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورے کے حوالے سے بھی شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ بورڈ بھارتی ٹیم کے دورہ ِ پاکستان کے حوالے سے خاصی پر امید ہے۔ اس دورے سے پاکستان کرکٹ بورڈ لاکھوں ڈالرز کی آمدنی کی توقع کررہا ہے۔ اس برس آسٹریلیا کے دورہِ پاکستان کی منسوخی اور چیمپیئنر ٹرافی کے التوا کے باعث پاکستانی کرکٹ بورڈ کو شدید گھاٹے کا سامنا رہا ہے۔