1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت آسٹریلیا سے سیریز ہارگیا

8 نومبر 2009

آسٹریلیا نے سات ایک روزہ میچز کی کرکٹ سیریز کے چھٹے مقابلے میں بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز چار ۔ دو سے اپنے نام کرلی ہے۔

https://p.dw.com/p/KQjh
فائل فوٹوتصویر: AP

گوہاٹی کے نہرو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیاء کے گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اسے آغاز ہی میں شدید مشکلات کا سامنا رہا جب اس کے ابتدائی دو بلے باز، وریندر سہواگ اور گوتھم گھمبیر پہلے ہی اوور میں جانسن کی دو مسلسل گیندوں کا نشانہ بنے جبکہ لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر محض دس رنز بناسکے۔ پوری بھارتی ٹیم اڑتالیسوے اوور میں ایک سو ستر 170 پر ڈھیر ہوگئی جس میں تین شکار مچل جانس کے تھے۔

جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے باآسانی مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز ہی آسٹریلوی نائب کپتان مائیکل ہسی نے میچ جیت کر سیریز جیتے کے اپنے عزم کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مہمان ٹیم معاملے کو سیریز کے آخری میچ تک نہیں لٹکانا چاہتی بلکہ اتوار کی جیت سے اسے لپیٹ دینا چاہتی ہے۔ ان کے بقول مقابلہ سخت ہوگا تاہم آسٹریلئن ٹیم کا جوش بلند ہے جو ابھی بھی حیدرآباد میں سنسی خیز مقابلے کے بعد کی جیت کے اثر میں ہے۔

Sachin Tendulkar nahc Spiel zwischen Australien und Indien
لٹل ماسٹر سترہ ہزار رنز مکمل کرچکے ہیںتصویر: AP

جمعرات کو کھیلے گئے سیریز کے پانچوی میچ میں آسٹریلیاء نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو تین رنزسے ہرادیا تھا۔ اس مقابلے میں لیجنڈ بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے کیرئیر کے سترہ ہزار رنز مکمل کئے تھے۔

رپورٹ : شادی خان سیف

ادارت : عدنان اسحٰق