1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے ٹیموں کا اعلان

12 فروری 2007
https://p.dw.com/p/DYNE
تصویر: AP


بھارت نے آؤٹ آف فارم عرفان پٹھان اور وریندر سہواگ‘ دونوں کو اپنی 15رُکنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔راہول ڈراوڈ کی قیادت میں ٹیم میں سچن ٹندولکر، سورو گنگولی اور انیل کمبلے جیسے تجربہ کار کھلاڑی ہیں‘ جبکہ رابین اتھپا‘ سری شانت‘ اور مناف پٹیل جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔تاہم وی وی ایس لکشمن‘ محمد کیف اورسر یش رینا کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ٹیم کے نام : راہول ڈراوڈ(کپتان) ، سورو گنگولی، رابن اتھپا, سچن ٹندولکر, وریندر سہواگ ، یووراج سنگھ، مہندر سنگھ دھونی، دنیش کارتھک، عرفان پٹھان، اجیت اگرکار، ہربھجن سنگھ، انیل کمبلے،ظہیر خان، سرے سانتھ اور مناف پٹیل شامل ہیں۔


سری لنکا کی ورلڈ کپ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ قیادت ماہیلا جے وردنے کرینگے ‘ ٹیم میں ، مورلی دھرن ، سنتھ جے سوریہ ، اپل تھارنگا، مروان اتا پتو، تلےکارتنے دلشان ، رسل آرنلڈ، چامارا سلوا ، چامندا واس ، فرویز ماہاروف، لاستھ مالنگا، دلہارا فرنانڈو، نوون کلاسےکارا ، کمار سنگککارا اور مالنگا بندارے شامل ہیں۔